پان کی جڑ کے فوائد - پان کی جڑ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ کیا آپ نے کبھی خولنجان کا استعمال کیا ہے، اگر نہیں تو فائدے جان کر آج ہی استعمال کرنا شروع کردیں گے

پان ایک ذائقے دار پتہ ہے جسے اکثر لوگ تو بہت شوق سے اور پورا پورا دن کھاتے ہیں اور کچھ لوگ کسی خاص موقعے یا موڈ کے حساب سے کھالیتے ہیں۔ بچوں کو میٹھا پان کھانا بہت پسند ہوتا ہے۔ اکثر شادی بیاہ کے موقع پر میٹھا پان کھایا اور کھلایا جاتا ہے۔ ہم نے لوگوں کو پان کھاتے تو دیکھا ہے مگر کبھی آپ نے کسی کو پان کی جڑ کھاتے ہوئے دیکھا ہے؟ یا کبھی سنا ہے کہ کوئی پان کی جڑ بھی کھاتا ہے؟ شاید یہ آپ نہیں سنا ہوگا کم ہی لوگ ہیں جو پانی کی جڑ کے بارے میں جانتے ہیں۔

پان کی جڑ کا اصل نام کیا ہے؟

پان کی جڑ کو دراصل خولنجان کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ زیادہ تر تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا میں پائی جاتی ہے لیکن اب چونکہ پاکستان میں بھی اس کا استعمال حکیمی ادویات میں کیا جاتا ہے اس لیے یہاں بھی اس کی کاشت کی جانے لگی ہے۔

خولنجان فائدے مند کیوں؟

خولنجان میں ایسے نامیاتی و کیمیائی مرکبات اور انزائمزل خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی مدد سے یہ ہماری صحت پر کئی بڑے اثرات مرتب کرتی ہے۔ اس میں سوڈیم، وٹامن اے، سی، بی، آئرن، زنک، سینامیٹ، فائنیول، کیمفور، الفا فینچ ایسیٹیٹ، لوریکیا اور سٹیپٹوسینول نامی مرکبات پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے یہ فائدے مند ثابت ہوتی ہے۔

پان کی جڑ کھانے کے فائدے کیا کیا ہیں؟

٭ اس کو کھانے سے جلد بھی صاف ہوتی ہے اور داغ دھبے ختم ہوتے ہیں۔
٭ مردانہ کمزوری کو دور کرنے میں مفید ہے۔
٭ اس کو دودھ میں مکس کرکے پینے سے پیشاب کے امراض میں بھی مدد ملتی ہے۔
٭ جن لوگوں کے منہ یا جسم سے بُو زیادہ آتی ہے وہ اس کو آدھا چمچ دودھ کے ساتھ استعمال کریں یہ ایک اچھا فریشنر اور ٹونر بھی ہے۔
٭ بخار ہو یا گردے/مثانے کی پتھری کو توڑنے میں مدد دیتی ہے۔

Pan Jar Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pan Jar Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pan Jar Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   2 Comments   |   7335 Views   |   16 Oct 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 November 2024)

  • ,

  • ,

پان کی جڑ کے فوائد - پان کی جڑ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ کیا آپ نے کبھی خولنجان کا استعمال کیا ہے، اگر نہیں تو فائدے جان کر آج ہی استعمال کرنا شروع کردیں گے

پان کی جڑ کے فوائد - پان کی جڑ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ کیا آپ نے کبھی خولنجان کا استعمال کیا ہے، اگر نہیں تو فائدے جان کر آج ہی استعمال کرنا شروع کردیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پان کی جڑ کے فوائد - پان کی جڑ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ کیا آپ نے کبھی خولنجان کا استعمال کیا ہے، اگر نہیں تو فائدے جان کر آج ہی استعمال کرنا شروع کردیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔