اگر آپ کی بھی شادی ہونے والی ہے مگر سکن گلو نہیں کر رہی تو اب گھر میں ہی گولڈن ملک کی 5 منٹ کی یہ زبردست بیوٹی ٹپ کا استعمال کریں اور پارلر کے خرچے سے بچیں۔۔

ہر لڑکی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ شادی کے دن وہ سب سے حسین نظر آئے اور بہت خوبصورت بھی لگے مگر اب چونکہ زمانہ بہت زیادہ بدل گیا ہے اب تو مرد حضرات بھی یہ چاہتے ہیں کہ جب وہ دولہا بنے سٹیج پر بیٹھے ہوں تو سب کی نظر اُن پر ہی ٹھہرے اور اس کے لئے دولہن دولہا ایک ماہ پہلے سے ٹریٹمنٹ لینا شروع کر دیتے ہیں کوئی سستا تو کوئی مہنگا لیکن شادی کے ایک ہفتے کے بعد ہی یہ سارا ٹریٹمنٹ دُھل جاتا ہے اور چہرے اپنی اصلی حالت پر واپس آ جاتے ہیں۔ مگر کچھ لوگوں کے ساتھ تو یہ بھی مسئلہ ہوتا ہے کہ ٹریٹمنٹس کی زیادتی کی وجہ سے جلد جل جاتی ہے اور وہ بدنُما لگنے لگتی ہے، کالے گھیرے پڑ جاتے ہیں چہرے پر چمک یا گلو نہیں آتا جس کی وجہ سے اپنی شادی کے دنوں میں ٹینشن اور خوف سے مذید رونق ماند پڑ جاتی ہے۔ اب اگر آپ چاہتے ہیں کہ شادی سے قبل چہرہ خوب روشن اور چمکدار ہو جائے تو کے-فوڈ آپ کو 5 منٹ کی یہ ریسیپی بتانے جا رہا ہے جس کا نام ہے '' گولڈن ملک''۔

گولڈن ملک بنانے کے اجزاء:
گولڈن ملک بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے :
٭ دو چمچ ہلدی پاؤڈر،
٭ دو چمچ ناریل کا پاؤڈر،
٭ آدھا کپ دودھ،
٭ ایک چمچ گُلاب کا عرق،
٭ ایک چمچ بیسن،
٭ آدھا چمچ بیکنگ پاؤڈر۔

گولڈن ملک بنانے کا طریقہ:
٭ اس کو بنانے کے لئے ایک پیالے میں آدھا کپ دودھ، ایک چمچ گُلاب کا عرق، ایک چمچ بیسن، آدھا چمچ بیکنگ پاؤڈر، دو چمچ ہلدی پاؤڈر اور دو چمچ ناریل کا پاؤڈر (پِسا ہُوا ناریل) اچھی طرح مکس کر لیں اور پیسٹ تیار کر لیں۔ پانچ منٹ سے بھی پہلے آپ کا پیسٹ بن کر تیار ہو جائے گا۔ مگر کوشش کریں کہ ان چیزوں کو گلینڈر نہ کریں ورنہ ناریل اپنا پانی چھوڑ دے گا اور لیپ اچھا نہیں بن سکے گا۔

گولڈن ملک لگانے کی خاص ٹپ:
٭ اس کو لگانے کے لیے آپ سب سے پہلے اپنا چہرہ سادے پانی سے دھو لیں۔
٭ پھر کپڑے سے صاف کرکے خُشک کر لیں۔
٭ اب اس لیپ کو چہرے پر اچھی طرح لگا لیں۔
٭ جب یہ خُشک ہونے لگے تو اسے گیلے کپڑے کی مدد سے صاف کر لیں۔ ویسے تو پانچ منٹ ہی بہت ہیں مگر اچھے رزلٹ کے لئے آدھا گھنٹہ بھی لگائے رکھ سکتے ہیں۔
٭ آخر میں ایک لیموں کے چھلکے کو چہرے پر آہستہ سے رگڑیں اور کچھ دیر کے لئے خُشک ہونے دیں۔
٭ پھر چہرہ سادے پانی سے دھو لیں۔

فائدہ:
٭ لیجیئے گولڈن ملک بنانے کی زبردست بیوٹی ٹپ آپ کے حُسن کو چار چاند لگا دے گی اور شادی ہو یا کوئی دیگر تقریب کم پیسوں میں زبردست سکن گلوئنگ ٹریٹمنٹ بھی ہو جائے گا ۔
٭ اس ٹپ کا ایک اور بڑا فائدہ یہ بھی ہے ایسے لوگ جن کے چہرے پر وقت سے پہلے انٹی ایجنگ اثرات آ گئے ہیں تو وہ اس پیسٹ کا استعمال دن میں تو مرتبہ کریں اور مہنگے ٹریٹمنٹ کے خرچے سے بچ جائیں۔
٭ یہ گولڈن ملک آپ کو مذید فائدہ اُس وقت بھی دے گا جب کہ آپ کی جلد پر سن ٹین ہوگیا ہول، کالے گھیرے یا داغ دھبے ہوگئے ہوں یہ ان سب کی چھٹی ایک ماہ کے استعمال میں ہی کر دے گا۔۔

کیسی لگی آپ کو یہ زبردست ٹپ ۔۔ ہمیں کے- فوڈ کے فیس بُک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔

5 Minutes Golden Mask

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like 5 Minutes Golden Mask and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 5 Minutes Golden Mask to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   10191 Views   |   15 Dec 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اگر آپ کی بھی شادی ہونے والی ہے مگر سکن گلو نہیں کر رہی تو اب گھر میں ہی گولڈن ملک کی 5 منٹ کی یہ زبردست بیوٹی ٹپ کا استعمال کریں اور پارلر کے خرچے سے بچیں۔۔

اگر آپ کی بھی شادی ہونے والی ہے مگر سکن گلو نہیں کر رہی تو اب گھر میں ہی گولڈن ملک کی 5 منٹ کی یہ زبردست بیوٹی ٹپ کا استعمال کریں اور پارلر کے خرچے سے بچیں۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ کی بھی شادی ہونے والی ہے مگر سکن گلو نہیں کر رہی تو اب گھر میں ہی گولڈن ملک کی 5 منٹ کی یہ زبردست بیوٹی ٹپ کا استعمال کریں اور پارلر کے خرچے سے بچیں۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔