لہسن کے فوائد سے کون واقف نہیں ،ہم سب جانتے ہیں کہ لہسن کھانا صحت کے لئے انتہائی مفید ہے اس کو روزانہ کھانے سے جسم میں ایسی حیرت انگیز تبدیلیاں رونما ہو تی ہیں کہ جس کو جان کر آپ لہسن کو روز کھانا اپنی عادت بنالیں گے۔ لہسن استعمال کرنے سے نہ صرف دانتوں کی حفاظت ہوتی ہے بلکہ اس کو نہار منہ کھانے سے کولیسٹرول لیول درست رہتا ہے، جلدی امراض میں شفاء ہوتی ہے، پیٹ کی چربی کم ہوتی ہے،دل کی صحت بہتر ہوتی ہے،وزن میں کمی ہوتی ہے، جلد کی تازگی کے لئے بہترین ہے۔
دانتوں کے مسائل
لہسن کھانے سے ہمارے دانتوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مسوڑھوں کے امراض میں بھی کام آتا ہے۔ اس کے علاوہ لہسن میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی وائرل، اینٹی فنگل خصوصیات ہوتی ہیں۔ جس کی وجہ سے منہ سے بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے اور منہ اور مسوڑھوں کی بیماریوں میں فائدہ پہنچاتا ہے۔
کولیسٹرول میں کمی
روزانہ نہار منہ ایک لہسن کھانے سے کولیسٹرول میں کمی ہوتی ہے۔
فٹنس بہتر بنائے
اگر آپ اپنی خوراک میں لہسن شامل کرتے ہیں تو آپ کا جسم فٹ رہے گا اور آپ جلدی تھکاوٹ محسوس نہیں کریں گے۔
جلد کی تازگی اور شگفتگی
لہسن سے ہماری جلد تروتازہ ہو جاتی ہے اس سے داغ دھبے دور ہوتے ہیں کیل مہاسے بھی ختم ہوتے ہیں۔اس میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس آپ کی جلد کو بوڑھا نہیں ہونے دیتے۔
قوت مدافعت میں اضافہ
لہسن کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے ہماری قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے اس سے وائرس،فنگس یا بیکٹیریا کے خلاف بھی مزاحمت پیدا ہوتی ہے۔لہسن کو کاٹتے وقت اس میں سے "ایلیسن " خارج ہوتا ہے ،یہ مادہ ہماری صحت کو بےشمار فائدہ پہنچاتا ہے ،لیکن لہسن کو گرم کرنے یا پکانے سے یہ مادہ ضائع ہوجاتا ہے۔ اس لئے اگر آپ قوت مدافعت پیدا کرنا چاہتے ہیں تو کچا لہسن کھانا اپنی عادت بنالیں۔
دل کی صحت
لہسن دل کی صھت کے لئے بھی بہترین ہے ،یہ شریانوں سے چربی کا خاتمہ کرتا ہے اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ یہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے جس کے نتیجے میں جگر کی صحت بہتر ہوتی ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Rozana Lehson Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rozana Lehson Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.