مٹر کھانے سے پیٹ خراب ہوتا ہے، کیا آپ بھی ایسا سوچتے ہیں؟ جانیئے مٹر کے وہ ناقابل یقین فوائد، جو نہ کھانے والوں کو بھی مٹر کھانے پر مجبور کردے

مٹر کے بارے میں ایک عام خیال ہے کہ اسے کھانے سے پیٹ خراب ہوتا ہے، لیکن اس بات میں کتنی سچائی ہے اس بارے میں آپ نے کبھی سوچا ہے؟ مٹر بظاہر تو ایک عام سی پھلی یا سبزی ہے، جس میں ہرے رنگ کے چھوٹے چھوٹے گول دانے ہوتے ہیں مگر ان میں قدرت نے بے شمار خوبیاں اور فوائد جمع کررکھے ہیں۔

مٹر، ضروری وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹ جیسے وٹامن کے، سی اور فولیٹ سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ مینگنیج اور فائبر سے بھی بھرے ہوتے ہیں۔ اسے چاہے کسی بھی طریقے سے بنا کر کھایا جائے یہ جسم کو غذائیت ہی پہنچاتا ہے نہ کہ پیٹ کا مسئلہ بنتا ہے۔

مٹر کھانے کے فوائد:

ہاضمہ بہتر کرئے:

مٹر آپ کے ہاضمے کے لیے حیرت انگیز کام کر سکتے ہیں۔ اس میں موجود فائبر کی زیادہ مقدار ہاضمے کی صحت کو بہتر رکھنے میں مدد کرتی ہے جس سے پیٹ کا نظام اچھا رہتا ہے اور قبض کی شکایت نہیں ہوتی۔ مٹر کو اپنی سلاد،سبزیوں اور سالن میں بلا جھجھک شامل کریں۔

وزن میں کمی:

مٹر میں چکنائی اور کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں، باقی پھلیوں کے مقابلے میں۔ 100 گرام مٹر میں صرف 81 کیلوریز ہوتی ہیں۔ فائبر کا اعلیٰ مواد بھی وزن کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ فائبر بھوک کے احساس کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے جو آپ کو دوسری کھانوں میں شامل ہونے سے روکتا ہے۔

دل کی صحت کیلیئے:

مٹر میں موجود غیر حل پذیر فائبر کا مواد دل کی بیماری اور فالج کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ مٹر جسم میں بلڈ شوگر کے مستحکم ریگولیشن کو یقینی بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

جلد کو خوبصورت اور جوان رکھے:

مٹر وٹامن سی کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو کولیجن کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کولیجن جلد کو مضبوط اور چمکدار بناتا ہے۔ وٹامن سی خلیات کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بھی بچاتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس عمر بڑھنے کی علامات کو روکنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

Matar Khane Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Matar Khane Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Matar Khane Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5771 Views   |   23 Dec 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 November 2024)

مٹر کھانے سے پیٹ خراب ہوتا ہے، کیا آپ بھی ایسا سوچتے ہیں؟ جانیئے مٹر کے وہ ناقابل یقین فوائد، جو نہ کھانے والوں کو بھی مٹر کھانے پر مجبور کردے

مٹر کھانے سے پیٹ خراب ہوتا ہے، کیا آپ بھی ایسا سوچتے ہیں؟ جانیئے مٹر کے وہ ناقابل یقین فوائد، جو نہ کھانے والوں کو بھی مٹر کھانے پر مجبور کردے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مٹر کھانے سے پیٹ خراب ہوتا ہے، کیا آپ بھی ایسا سوچتے ہیں؟ جانیئے مٹر کے وہ ناقابل یقین فوائد، جو نہ کھانے والوں کو بھی مٹر کھانے پر مجبور کردے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔