ساس کے بجائے ریکھا سے باتیں کرنے لگیں.. امبانی خاندان کی شادی میں ایشوریا رائے نے سسرال والوں سے الگ شرکت کیوں کی؟ دیکھیں

چمکیلے بھڑکیلے اور شوخ رنگوں کے خوبصورت لباس، فلمی ستاروں سے سجی محفل، ہر لمحہ ایک چونکا دینے والی رسم و رواج سے بھرپور آخر آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی گزشتہ روز ہو ہی گئی.

ایشیا کے رئیس ترین امبانی خاندان کے سب سے چھوٹے بیٹے اپنی شاندار گاڑی میں بارات کے لئے پہنچے ان کی گاڑی پر خالص سونے کی چادر بچھی ہوئی تھی. بعد ازاں انھوں نے گھوڑے پر سوار ہو کر بارات لانے کی بھی رسم ادا کی.

شاندار تقریب میں ہالی وڈ شخصیات جسٹن بیبر اور ریحانا کے علاوہ جان سینا بھی موجود تھے

جبکہ پورا بالی وڈ بھی امبانی خاندان کی خوشیوں میں شریک نظر آیا. دیپیکا پوڈوکون، رنویر سنگھ، اننیا پانڈے، خوشی کپور، جھانوی کپور، شاہ رخ خان، گوری خان، رکنی کانت، پریانکا چوپڑا، نک جونس، وکی کوشل، کترینہ کیف، ارجن کپور، کیارا ایڈوانی، سدھارتھ ملہوترا، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، سارہ علی خان سمیت کئی بڑے بڑے نام امبانی خاندان کے سب سے چھوٹے سپوت کی شادی میں ڈانس کرتے نظر آئے.

البتہ اس موقع پر جہاں سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کے ساتھ شادی میں شرکت کی وہیں سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے، بچن خاندان سے علیحدہ نظر آئیں. ایشوریہ سرخ جوڑے میں اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ شادی میں آئیں جبکہ ابھیشیک بچن اپنے خاندان کے ساتھ شریک ہوئے. دونوں کا الگ الگ شادی میں شریک ہونا مداحوں کو کھٹک گیا. جبکہ ایشوریا، اپنی ساس جیا کے بجائے ریکھا کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دیں.

جہاں تک بات دلہن رادھیکا کی ہے انھوں نے اپنی شادی کی تقریب میں کئی لباس تبدیل کیے. ان کا ہر جوڑا پہلے سے کہیں شاندار تھا. ساتھ ہی انھوں نے قیمتی جواہرات سے سجے زیور زیب تن کیے.

امبانی خاندان بنیادی طور پر گجراتی ہے اس لئے شادی میں چائنیز اور کانٹی مینٹل کھانوں کے علاوہ روایتی گجراتی کھانے پیش کیے گئے.

Aishwarya Rai Greet Rekha Ignored In Laws

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Aishwarya Rai Greet Rekha Ignored In Laws and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aishwarya Rai Greet Rekha Ignored In Laws to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2134 Views   |   13 Jul 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ساس کے بجائے ریکھا سے باتیں کرنے لگیں.. امبانی خاندان کی شادی میں ایشوریا رائے نے سسرال والوں سے الگ شرکت کیوں کی؟ دیکھیں

ساس کے بجائے ریکھا سے باتیں کرنے لگیں.. امبانی خاندان کی شادی میں ایشوریا رائے نے سسرال والوں سے الگ شرکت کیوں کی؟ دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ساس کے بجائے ریکھا سے باتیں کرنے لگیں.. امبانی خاندان کی شادی میں ایشوریا رائے نے سسرال والوں سے الگ شرکت کیوں کی؟ دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔