دنیا بھر میں اکثر ایسے واقعات مشہور ہوتے ہیں کہ جب ایک اغواء ہوا بچہ سالوں بعد اپنے گھر والوں سے مل جاتا ہے۔ چین میں بچوں کو اغواء کرنے کے واقعات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔
اب اسی طرز کا ایک اور دل کو گرما دینے والا واقعہ گذشتہ برس چین میں پیش آیا تھا جہاں ایک نقشے کی مدد سے بیٹا اپنی ماں سے کئی سالوں بعد مل گیا۔

ایک چینی شخص جسے 30 سال قبل اغوا کرلیا گیا تھا، وہ بالآخر اپنی ماں سے مل گیا۔ مذکورہ شخص کا نام لی جینگ وی ہے جو صرف 4 برس کا تھا اور اسے اغواء کرلیا گیا تھا۔
1989 میں لی جِنگ وِی صرف چار سال کا تھا جب ایک شخص لالچ دے کر اسے گھر سے بہلا پھسلا کر لے گیا تھا اور اس نے بچوں کی اسمگلنگ کرنے والوں کو فروخت کر دیا۔

24 دسمبر کولی جِنگ وِی نے ویڈیو شیئرنگ ایپ، ڈوئین پر ہاتھ سے تیار کردہ اپنے بچپن ایک نقشہ شیئر کیا، جسے پولیس نے ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہنے والی ایک عورت سے ملایا جس کا بیٹا اغواء ہوگیا تھا۔

نقشے کے ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد، وہ ہفتے کے روز صوبہ یونان میں 3 دہائیوں سے بچھڑے ماں بیٹا آپس میں دوبارہ مل گئے۔
2015 میں ایک اندازے کے مطابق ہر سال دنیا بھر سے 20,000 بچے اغوا ہوجاتے ہیں اور انہیں اسمگلنگ کرنے والوں کو فروخت کردیا جاتا ہے۔