جلد کی شادابی کارن فلور سے بڑھائیں

آپ نے کارن فلور کو مختلف کھانوں اور بیکنگ کے لئے ضرور استعمال کیا ہوگالیکن آج ہم جلد کی رنگت نکھارنے اور اس کی حفاظت کے لئے اس کے ایسے حیرت انگیز استعمال بتائیں گے کہ آپ دنگ رہ جائیں گے، یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ دھوپ ، اسٹریس اور آلودگی کی وجہ سے ہماری جلد اپنی شادابی کھو دیتی ہیں رنگت ماند پڑ جاتی ہے اور ساتھ ہی کئی طرح کے جلدی مسائل بھی جنم لینے لگتے ہیں جن میں ایکنی، جھائیاں اور جھریاں وغیرہ شامل ہیں ان سے نجات کے لئے کارن فلور سے بہتر کو ئی متبادل نہیں ۔ یہ نہ صرف کم خرچ بلکہ ہر جگہ بآسانی سے دستاب ہے ۔ اس میں شامل پروٹین ،امائنو ایسڈ،وٹامن اے ،ای،بی ون اور بی ٹو جلد کو ہمواررکھنے، داغ اور جھائیاں ختم کرنے،ڈھلتی عمر کے اثرا ت سے بچانے اوررنگت نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ یہاں پر کارن فلور کے چند بہترین فیس پیک بنانے کے طریقے بیان کیے جا رہیں ہیں جنہیں ہم مطلوبہ نتاءج کے حصول کے لئے استعمال کر سکتے ہیں ۔

نکھری رنگت کے لئے

اس پیک کو بنانے کے لئے 1tbs کارن فلور،2tbsلیموں کا رس،1tsہلدی پاوٗڈر،1tspبیکنگ سوڈا اور چند قطرے عرق گلاب شامل کریں جبکہ خشک جلد کے حامل افراد اس میں لیموں کی جگہ شہد کواستعمال کریں ۔ چہرے کو اچھی طرح صاف کر کے اس پیک کو لگائیں اور 20منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو نے کے بعد کسی اچھے موئسچررائزر کو چہرے پر لگالیں ۔ بلیچ کی خصوصیات لئے یہ پیک جلد پر ایکنی کے داغ اور جھائیاں صاف کر کے رنگت کا صاف کر دے گا ۔

گوری رنگت اور جلد کی شادابی کے لئے

ایک پیالی میں 2tbsکارن فلور،2tbsچاول کا آٹا،1tbsشہداور3tbsدودھ شامل کریں یہ ایک کریم کی طرح کا آمیزہ تیار ہو جائے گا ۔ چہرے کو اچھی طرح دھو کر اس پر اس آمیزے کی موٹی تہہ لگا ئیں ،خشک ہو نے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ یہ پیک سورج سے جھلسی ہو ئی جلد کو آرام دیگا اورساتھ ہی جلد کی گہری رنگت کو ہلکا کر کے اسے ون ٹون میں لے آئے گا ۔

صاف رنگت کے لئے مساج کریم

کیلے اور پپیتے کے چند سلائس میں 2tbs کارن فلور شامل کر کے اچھی طرح بلینڈ کر لیں ۔ خشک جلد کے لئے چند قطرے عرق گلاب اور چکنی جلد کے لئے لیموں کا رس شامل کریں ،پھر اس کریم کو 30 منٹ کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں ۔ نیم گرم پانی سے چہرہ صاف کریں اور پھر اپنی انگلیوں کی مدد 5سے6منٹ تک اس ٹھنڈے پیسٹ کا دائروں کی صورت میں مساج کریں ۔ کاٹن بال کو ٹھنڈے پانی میں ڈبو کر اس سے چہرے کو اچھی طرح صاف کریں ۔ اس مساج کریم میں شامل ہائیڈروآکسی ایسڈ، وٹامنز اور آینٹی آکسیڈینٹ حیرت انگیز طور پر جلد کی سطح کو ہموار رنگت صاف اور قدرتی شادابی بہال کریں گے اور چہرہ کھل اٹھے گا ۔

ایکسفولیٹ کے لئے بہترین اسکرب

گرمیا ں چہرے کی قدرتی رنگت اور چمک کو ماند کر دیتی ہے اور ساتھ ہی پانی کی کمی سے جلد مر ہ اور بے جان سے محسوس ہو نے لگتی ہے ۔ گھر پر بنے کارن فلورکا یہ اسکرب آپ کی جلد پر ایکسفولیٹ کام کرے گا اس مقصد کے لئے 1tbsکارن فلور1tbsکافی پاءوڈر،1tbs جو کا آٹا اور3tbsناریل کا تیل شامل کر کے اسکرب تیار کریں ۔ چہرے کو گر م پانی سے دھو کر 2 منٹ تک اس اسکرب کا مساج کریں اور ٹھنڈے پا نی سے دھو لیں ۔ یہ جلد کو توانا بنا کر اس کی قدرتی چمک اور رنگت کو لوٹا دے گا ۔

Jild Ki Shadabi Corn Flour Se Barhayen

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Jild Ki Shadabi Corn Flour Se Barhayen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jild Ki Shadabi Corn Flour Se Barhayen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina Yousuf  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   5431 Views   |   24 Sep 2021
About the Author:

Hina Yousuf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina Yousuf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

جلد کی شادابی کارن فلور سے بڑھائیں

جلد کی شادابی کارن فلور سے بڑھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جلد کی شادابی کارن فلور سے بڑھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔