شادی توڑنے میں جلدی نہ کریں، 10 سال انتظار کریں کیونکہ ۔۔ روبینہ اشرف اور قیصر نظامنی نے کامیاب ازواجی زندگی کا راز بتاتے ہوئے نوجوانوں کو کیا مشورہ دیا؟

شادی ایک اہم ذمہ داری ہے، مگر جب نوجوان شادی کے بندھن میں بندھتے ہیں تو وہ اس رشتے کے بارے میں تصور کرتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ آگے کوئی پریوں کی کہانی ان کا انتظار کر رہی ہوگی، لیکن عام طور پر ایسا نہیں ہوتا ہے جس کی وجہ سے اصل مسئلے شروع ہوتے ہیں۔

حال ہی میں شوبز کے دو مشہور سینئیر اداکاروں نے ازواجی زندگی کے اس پہلو پر روشنی ڈالی ہے، جن میں سے ایک روبینہ اشرف جبکہ دوسرے قیصر نظامنی ہیں۔

روبینہ اشرف نے کامیاب شادی کے لیئے لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ، نئی شادی شدہ لڑکی کے لیے چار چیزیں سمجھنا بہت ضروری ہیں۔ اس کا گھر، اس کا سسرال، اس کا شوہر اور اس کے بچے اس کے اہم کام ہیں۔ اسکے علاوہ رشتہ توڑنے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیئے بلکہ پہلے دس سالوں میں لڑکیوں کو اپنی شادیوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر وہ اس میں صحیح طور پر سرمایہ کاری کریں تو یقیناً اس کا پھل ملنا شروع ہو جائے گا۔

جبکہ اس موضوع پر قیصر نظامنی کا کہنا تھا کہ، تین اہم چیزیں ہیں جو شادی کو دیرپا بناتی ہیں۔ جیسے کہ نئے رشتے میں ایک دوسرے کو تھوڑا اسپیس (جگہ) دیں، مالی طورپر مستحکم ہونا کسی بھی رشتے میں بہت ضروری ہے، اور آخر میں آپ رشتے میں لکیریں کھینچنیں، کچھ حدود جو کبھی پار نہیں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ، اگر آپ کی شریک حیات کوئی ایسا کام کرنا پسند کرتی ہے جو آپ نہیں کرنا چاہتے تو انہیں صرف اپنے شوق کو آگے بڑھانے کی آزادی دینا بھی رشتے کو مضبوط کرتا ہے۔ یہ تمام چیزیں دیرپا تعلقات کے لیے ضروری ہیں۔

Rubina Ashraf And Kaiser Nizamani Shares Tips For A Successful Marriage

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rubina Ashraf And Kaiser Nizamani Shares Tips For A Successful Marriage and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rubina Ashraf And Kaiser Nizamani Shares Tips For A Successful Marriage to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2136 Views   |   15 Nov 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شادی توڑنے میں جلدی نہ کریں، 10 سال انتظار کریں کیونکہ ۔۔ روبینہ اشرف اور قیصر نظامنی نے کامیاب ازواجی زندگی کا راز بتاتے ہوئے نوجوانوں کو کیا مشورہ دیا؟

شادی توڑنے میں جلدی نہ کریں، 10 سال انتظار کریں کیونکہ ۔۔ روبینہ اشرف اور قیصر نظامنی نے کامیاب ازواجی زندگی کا راز بتاتے ہوئے نوجوانوں کو کیا مشورہ دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شادی توڑنے میں جلدی نہ کریں، 10 سال انتظار کریں کیونکہ ۔۔ روبینہ اشرف اور قیصر نظامنی نے کامیاب ازواجی زندگی کا راز بتاتے ہوئے نوجوانوں کو کیا مشورہ دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔