چھوٹے قد سے پریشان ہیں تو یہ 10 غذائیں کھائیں اور قدرتی طور پر اپنا قد بڑھائیں

ہر شخص دوسرے شخص سے جسمانی اعتبار میں بھی مختلف ہوتا ہے. کچھ لوگوں کا قد لمبا ہوتا ہے اور چند کا چھوٹا رہ جاتا ہے۔ جن لوگوں کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے وہ اکثر اس کو بڑھانے کے لئے پریشان دکھائی دیتے ہیں، کبھی ہیموپیتھک علاج کرواتے ہیں تو کبھی ڈاکٹروں سے دوائیں لیتے ہیں، کوئی زیادہ لٹکتا ہے تو کوئی مختلف کثرتیں کرتا دکھائی دیتا ہے۔
قد چھوٹا رہ جانا اکثر جینیات عناصر کی وجہ سے ہوتا ہے جو کہ آپ کی صحت ، غذا ، طرز زندگی اور کیمیائی انسانی نمو ہارمون (HGH) پر منحصر ہوتا ہے۔لیکن اس میں کوئی ایسی پیچیدگیاں نہیں ہیں جس سے آپ پریشان ہوں۔ تاہم قدرتی طور پر قد بڑھانے کے لئے 10 ایسی غذائیں ہیں جن کا استعمال آپ کے لئے ہر طرح سے مفید بھی ہے اور صرف قد ہی نہیں دیگر صحت کی بہتری کے لئے بھی اہم ہے۔

10غذائیں:

• انڈے:
یہ وٹامن B12اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا قد بڑھتا ہے اس لئے ہی کہا جاتا ہے کہ انڈہ آپ کے لئے بہت ضروری ہے اور انڈے کھانا واقعی آپ کی صحت کے لئے مفید ہے۔

• مرغی:
چکن میں موجود پروٹین وٹامن بی 12، نیاسین ، سیلینیم ، فاسفورس اور امائنو ایسڈ ز پائے جاتے ہیں جو تحیق کے مطابق قد بڑھانے میں مدد گار ہیں۔ اس لئے آپ چکن کو بھی ترک نہ کریں ہفتے میں ایک بار ضرور کھائیں۔

• بادام
بادام وٹامنز، معدنیات، فائبر ، مینگنیز اور میگنیشیم کی مقدار ہوتی ہے جو جسم کو نہ صرف بڑھانے کا کام کرتے ہیں بلکہ ذہن کو بھی تیز بناتاہے۔

• سبزیاں اور پھل
تازہ پھل کھانے کی عادت ڈالیں کیونکہ ان میں وٹامن اے،سی،ڈی،کیلشیم ،کاربوہائیڈریٹس اور پوٹاشیم کی مطلوبہ مقدارپائی جاتی ہے جوکہ قد کو بڑھانے کا ایک اہم جز ہیں۔

• دودھ
دودھ میں موجود کیلشیم اور وٹامن ڈی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ انہیں بڑھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔دودھ میں موجود وٹامن اے کی وجہ سے ہڈیاں زیادہ بہتر طریقے سے کیلشیم جذب کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دودھ قد بڑھانے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

• فائبر والی غذائیں
ایسی غذائیں جن میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہو وہ کھائی جائیں جیسے : جو،باجرہ،مکئی، کیلے ان میں فائبر کے ساتھ آئرن،میگنیشیم اورسیلینم پایاجاتا ہے جو کہ جسم کو بڑھانےمیں مدد دیتا ہے۔

• گوشت
مٹن اور بیف میں بھی چونکہ منرالز اور وٹامنز کی کثیر مقدار ہوتی ہے جو آپ کے قد کو بڑھانے میں اہم ثابت ہوتے ہیں، لہذا متوازن غذا کا استعمال کریں اور پائیں لمبا قد قدرتی طور پر۔

• مچھلی
مچھلی میں اومیگا تھری،وٹامن ڈی اور پروٹین پائی جاتی ہے جس کا متبادل طریقے سے استعمال قد کو بڑھانے کا کام انجام دیتا ہے۔

• دہی:
دہی میں کئی اہم غذائی اجزاء کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم پائے جاتے ہیں جو تحقیق کے مطابق مدافعتی فنکشن کو بہتر بنانے اور قد کو بڑھانے کا اہم کام سرانجام دیتے ہیں۔

• شکر قندی:
شکر قندی خاص طور پر وٹامن اے سے مالا مال ہیں ، جو ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ آپ کے قد کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ ان میں وٹامن سی، مینگنیز، وٹامن بی 6 اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو جسمانی ڈھانچے کو قدرتی طور پر بڑھاتا ہے جس سے آپ کا قد بڑھتا ہے۔

Qad Barhane Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Qad Barhane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Qad Barhane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   27481 Views   |   30 Apr 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

چھوٹے قد سے پریشان ہیں تو یہ 10 غذائیں کھائیں اور قدرتی طور پر اپنا قد بڑھائیں

چھوٹے قد سے پریشان ہیں تو یہ 10 غذائیں کھائیں اور قدرتی طور پر اپنا قد بڑھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چھوٹے قد سے پریشان ہیں تو یہ 10 غذائیں کھائیں اور قدرتی طور پر اپنا قد بڑھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔