پپیتے کے بیج سونے سے بھی زیادہ انمول۔۔ بے کار سمجے جانے والے بیجوں کے وہ فائدے جنھیں جان کر آپ انھیں دوبارہ کبھی نہیں پھینکیں گے

پپیتا ایسا پھل ہے جسے بڑی عمر کے افراد بھی شوق سے کھاتے ہیں کیونکہ یہ ذیابیطس اور کولیسٹرول کے مرض میں بھی فائدہ کرتا ہے۔ البتہ پپیتے کے بیج ذائقے میں کڑوے ہوتے ہیں اور اسی لئے پھینک دیے جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان بیجوں میں صحت کا خزانہ پوشیدہ ہوتا ہے۔ آج ہم ان کے چند فائدے آپ کو بتا رہے ہیں۔

پپیتے کے بیج کا استعمال

پپیتے کے بیجوں کو اچھی طرح دھو کر سکھا کر کچل کر سلاد یا فروٹ چاٹ کی ڈریسنگ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کو ملک شیک یا اسموتھی میں ڈال کر پیا جاسکتا ہے۔ شہد میں ملا کر ڈبل روٹی پر لگا کر بچوں کو دیا جاسکتا ہے۔ پپیتے کے بیجوں کو خشک کر کے پیس کر پاؤڈر بنا کر محفوظ کر لیں۔ نہار منہ ایک چمچ پاؤڈر کھا کر پانی لیں اس کے علاوہ ان بیجوں کو دلیا میں ڈال کر کھا سکتے ہیں یا پھر ان کو قہوے کی صورت میں پی لیں۔

پپیتے کے بیجوں کے فائدے

پپیتے کے بیجوں میں ایسے انزائمز ہوتے ہیں جو ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں اور قبض کوفوری دور کرتے ہیں۔

پپیتے کے بیج طاقتور اینٹی بیکٹیریل خواص رکھتے ہیں۔ نقصان دہ مائکروجرثوموں سے لڑنے اور مجموعی طور پر مدافعتی نظام کو سپورٹ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اس لئے جگر کی صفائی کرتے ہیں اور دیگر جسمانی اعضاء کے بہترین افعال کو فروغ دینے اور آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ان بیجوں میں سوزش کے خلاف مرکبات ہوتے ہیں جو سوزش کو کم کرتے ہیں۔

پپیتے کے بیجوں آنتوں کی صفائی کے لئے بہترین ہیں۔ ان کو کھانے سے ان لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے جو پیٹ میں کیڑوں کی شکایت کرتے ہیں۔ پپیتے کے بیج آنتوں سے تمام جرثوموں کا اخراج کرتے ہیں۔

بیج کولیسٹرول کم کرتے ہیں جس سے دل کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ پپیتے کے بیجوں میں کینسر مخالف خصوصیات ہوتی ہیں جن سے ٹیومر کی نشوونما کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔

بیجوں کی سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات جلد کو فائدہ پہنچاتی ہیں، رنگت کو صاف کرتی ہیں اور عمر بڑھنے کے آثار کو کم کرتی ہیں۔

پپیتے کے بیج میگنیشیم، پوٹاشیم اور فائبر جیسے ضروری غذائی اجزاء کا اچھا ذریعہ ہیں جن سے صحت اچھی رہتی ہے۔

Papaya Seeds Benefits And Uses

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Papaya Seeds Benefits And Uses and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Papaya Seeds Benefits And Uses to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1762 Views   |   06 Mar 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

پپیتے کے بیج سونے سے بھی زیادہ انمول۔۔ بے کار سمجے جانے والے بیجوں کے وہ فائدے جنھیں جان کر آپ انھیں دوبارہ کبھی نہیں پھینکیں گے

پپیتے کے بیج سونے سے بھی زیادہ انمول۔۔ بے کار سمجے جانے والے بیجوں کے وہ فائدے جنھیں جان کر آپ انھیں دوبارہ کبھی نہیں پھینکیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پپیتے کے بیج سونے سے بھی زیادہ انمول۔۔ بے کار سمجے جانے والے بیجوں کے وہ فائدے جنھیں جان کر آپ انھیں دوبارہ کبھی نہیں پھینکیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔