گھروں میں چھوٹے چھوٹے پالتو جانوروں کی شرارتیں اکثر مالکان کے ساتھ ساتھ مہمانوں کی بھی دلچسپی کا سبب بن جاتے ہیں لیکن کبھی کبھی ان معصوم جانوروں کی شرارتیں خود ان کیلئے بھی نقصان کا سبب بن جاتی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مولی نامی 10 سالہ چھوٹی سی کتیا نے انجانے میں مالک کے تین موزے نگل لیے۔ مالک کو واقعے کا علم تب ہوا جب مولی نے کھانے پینے سے انکار کر دیا۔
کتیا کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ الٹیاں بھی کرنے لگی۔مالک مولی کو جانوروں کے اسپتال لے گئی جہاں اس کا ایکسرے کیا گیا اور مزید ٹیسٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ مولی نے مالک کے تین موزے نگل لیے ہیں۔
مولی کا نظام ہاضمہ مکمل بند ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ کھانے پینے سے قاصر تھی۔پیٹ سے موزے نکالنے کیلئے مولی کی گیسٹرو ٹومی اور اینٹرو ٹومی کے ذریعے ایمرجنسی سرجری کی گئی اور اسے دو دن تک آئی سی یو میں رکھا گیا۔
کامیاب سرجری کے بعد مولی کی صحت میں بہتری آنے پر اسے اسپتال سے روانہ کردیا گیا اور اب وہ پھر سے پہلے کی طرح کھیل کود کرتی ہے۔
یاد رہے کہ پالتو جانور پالنے کا شوق تو بہت سے لوگوں کو ہوتا ہے لیکن ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ایک بہت مشکل کام ہے جس کیلئے مالک کو ہر وقت چوکنا رہنا پڑتا ہے ورنہ مولی جیسی شرارت سے بہت مشکل پیدا ہوجاتی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dog Ate Common Household Item and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dog Ate Common Household Item to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
معمولی شرارت سے جان بھی جاسکتی تھی مگر ۔۔ خاتون کی پالتو کتیا نے ایسا کیا کھالیا جو اسے اسپتال لے کر جانا پڑگیا؟
معمولی شرارت سے جان بھی جاسکتی تھی مگر ۔۔ خاتون کی پالتو کتیا نے ایسا کیا کھالیا جو اسے اسپتال لے کر جانا پڑگیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ معمولی شرارت سے جان بھی جاسکتی تھی مگر ۔۔ خاتون کی پالتو کتیا نے ایسا کیا کھالیا جو اسے اسپتال لے کر جانا پڑگیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔