ماں بننے کی خواہش تھی، مگر ارمان ٹوٹ گئے۔۔ بیٹی کی پیدائش کے دو سال بعد ہی والدہ کا انتقال ہو گیا، دیکھیے

سوشل میڈیا پر ایسی کئی کہانیاں ہیں، جو کہ سب کو افسردہ کر دیتی ہیں، کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کے لیے تکلیف کا باعث بن جاتی ہیں۔
آج آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک جوڑے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔ دراصل یہ جوڑا ایک خوشحال زندگی گزار رہا تھا، 2017 میں اس جوڑے کی بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام انہوں نے زوئے رکھا۔

2017 سے 2019 تک یہ فیملی ایک خوشحال فیملی تھی سب خوش تھے، بیٹی بھی اب دو سال کی ہو گئی تھی مگر زوئے کی ماں میں کینسر کی تشخیص نے ایک لمحہ کے لیے انہیں دہلا دیا تھا۔

والدہ کے سر سے بال ختم ہو رہے تھے مگر بیٹی کو دیکھ کر چہرے پر مسکراہٹ آجاتی تھی۔ کینسر کی تشخیص کے بعد اہلیہ کے علاج کے لیے شوہر نے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا تھا۔

مگر زوئے کی والدہ جان لیوا مرض کا شکار ہو گئیں اور وہ زوئے کو والد کے بھروسے چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ والد زوئے کو والدہ کی آخری رسومات میں بھی لے کر گئے۔

والدہ کے جانے کے بعد والد کی زوئے کے لیے والدہ اور والد تھے، بیٹی کو کھانا کھلانا، بال باندھنا، بیٹی کو اپنے سینے سے لگا کر مامتا کا احساس دلانا۔ والد زوئے کے لیے سب کچھ ہیں۔

کئی بار زوئے پوچھتی ہے کہ ماما کہاں ہیں، اور پھر خود ہی جواب دیتی ہے کہ ماما کہیں چھپی ہوئی ہیں۔ والدہ 7 ماہ سے زوئے کے پاس نہیں تھیں مگر زوئے کو ان کی کمی محسوس ہی نہیں کرانے دی۔

والد کا کہنا تھا کہ جب بیٹی تھوڑی بڑی ہوگی تو اسے ضرور بتاؤں گا کہ تمہاری مسکراہٹ والدہ جیسی ہے۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   1270 Views   |   04 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ماں بننے کی خواہش تھی، مگر ارمان ٹوٹ گئے۔۔ بیٹی کی پیدائش کے دو سال بعد ہی والدہ کا انتقال ہو گیا، دیکھیے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ماں بننے کی خواہش تھی، مگر ارمان ٹوٹ گئے۔۔ بیٹی کی پیدائش کے دو سال بعد ہی والدہ کا انتقال ہو گیا، دیکھیے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.