ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔۔ حملہ آور سیف علی خان کے گھر میں کیسے داخل ہوا؟

ممبئی کے پوش علاقے باندرا میں واقع سیف علی خان کے گھر پر بدھ کی رات 2:30 بجے ایسا واقعہ پیش آیا جس نے نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ پوری انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایک نامعلوم حملہ آور نے ان پر چھری کے چھ وار کیے، جن میں سے دو انتہائی گہرے زخم تھے۔ فوری طور پر اداکار کو لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی نیورو سرجری کے بعد پلاسٹک سرجری جاری ہے۔ ڈاکٹروں نے یقین دلایا ہے کہ سیف علی خان اب خطرے سے باہر ہیں، تاہم ان کے زخم کافی سنگین ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق سب سے شدید زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہے، جس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ لیلاوتی اسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر نیرج اُتّمانی نے بتایا کہ نیورو سرجری ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی اور مزید علاج جاری ہے۔

باندرا پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ کرائم برانچ کی سات ٹیمیں حملہ آور کی تلاش میں مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں۔ گھر کے سی سی ٹی وی فوٹیجز کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حملہ آور کا پتہ لگایا جا سکے۔

سیف علی خان کی ٹیم نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ صبر سے کام لیں اور ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔ کرینہ کپور خان کی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے باقی اہل خانہ محفوظ ہیں اور پولیس اس واقعے کی گہرائی تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بالی ووڈ انڈسٹری کے اداکاروں نے اس افسوسناک واقعے پر شدید ردعمل دیا ہے۔ کئی معروف شخصیات نے نہ صرف سیف علی خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا بلکہ ممبئی میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال پر سخت سوالات بھی اٹھائے۔

یہ واقعہ جہاں سیف علی خان کے لیے ایک خوفناک تجربہ تھا، وہیں یہ مداحوں اور انڈسٹری کے لیے ایک یاددہانی بھی ہے کہ سیکیورٹی کے معاملات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ پولیس اور انتظامیہ اس معاملے کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ مداح سیف علی خان کی جلد صحتیابی کے منتظر ہیں۔

Saif Ali Khan Health Update After Knife Attack

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saif Ali Khan Health Update After Knife Attack and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saif Ali Khan Health Update After Knife Attack to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1812 Views   |   16 Jan 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 17 January 2025)

ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔۔ حملہ آور سیف علی خان کے گھر میں کیسے داخل ہوا؟

ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔۔ حملہ آور سیف علی خان کے گھر میں کیسے داخل ہوا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔۔ حملہ آور سیف علی خان کے گھر میں کیسے داخل ہوا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔