گھر میں دھی جمانے کا آسان طریقہ

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سحروافطار میں دہی کا استعمال غالبا بڑھ جاتا ہے۔ چاہے وہ افطار میں دہی بھلے، دھی والی چاٹ یا پھر چٹنی کی صورت میں اور سحری میں لسی یا ویسے دہی کھانے کی صورت میں ہو۔ اور پھر اچھی بالائی والی اسپیشل دہی مل جائے تو مزہ ہی آجائے۔ لیکن ہر دکان پر مزیدار دہی بھی نہیں ملتی ہے، تو کیوں نہ ایسی دہی آپ خود ہی گھر میں جمالیں۔

موٹی بالائی والی اسپیشل دہی جمانے کا طریقہ:
٭ ایک سے ڈیڑھ کلو دودھ آپ لے لیں، اور اس کو پکانے کے لئے چولہے پر رکھ دیں، دودھ کو کم از کم ایک گھنٹہ آپ لازمی ابالیں، اس میں چمچ چلاتی رہیں، اتنا کہ دودھ کی اوپری سطح پر اچھا سا پکاؤ آجائے اور دودھ میں جھاگ نظر آنے لگیں۔
٭ اب کھولتے ہوئے دودھ کو کسی بھی مٹی کے پیالے یا اسٹیل کے پیالے میں اس طرح ڈالیں کہ برتن کے اوپر جھاگ نظر آئے۔
٭ اس برتن کو آدھے گھنٹے کے لئے ڈھک دیں اور اس میں صرف پانچ چمچ دہی کا پانی ڈال کر چھ سے آٹھ گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔
٭ آپ دیکھیں گی کہ دہی اتنی مزیدار اور بالائی بالکل روٹی کی طرح پورے برتن میں پھیلی ہوئی ہوگی کہ دیکھتے ہی آپ اس کو کھائے بغیر نہ رہ سکیں گی۔

ضروری ٹپس:
٭ دہی جمانے کے لئے مٹی کا پیالہ زیادہ مفید ہے کیونکہ ٹھنڈا ہوتا ہے۔
٭ دودھ کو گرم کرتے وقت اس میں ایک بوند بھی پانی نہ ڈالیں، خالص دودھ کی دہی لاجواب بنتی ہے۔
٭ اگر دہی کا پانی میسر نہیں تو آدھی پیالی بازاری دہی میں ایک کپ بھر کے پانی ڈالیں اور اس کو اچھی طرح ہلالیں کہ دہی میں کوئی گاٹھ نہ باقی رہے۔

Dahi Jamane Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Dahi Jamane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dahi Jamane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aneela Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   14733 Views   |   27 Apr 2020

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aneela Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aneela Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گھر میں دھی جمانے کا آسان طریقہ

گھر میں دھی جمانے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر میں دھی جمانے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔