"ایک بار میں نے شو میں کہا تھا کہ چالیس کی دہائی میں جلد کا اچھا ہونا بہت ضروری ہے، لیکن کچھ لوگوں نے میرے اس بیان کا مذاق اڑایا اور سمجھا کہ میں نے کہا کہ میں 40 سال کی ہوں۔ انہوں نے ایک ویڈیو ایسی بنائی جس میں میرے بیان کو توڑ مروڑ کر میری عمر کو نشانہ بنایا۔ ایسے جاہل لوگوں کو یہ نہیں معلوم کہ چالیس کی دہائی 40 سے 49 تک پوری دہائی کی نمائندگی کرتی ہے۔ لیکن ہم اس قسم کے سوشل میڈیا ٹرولز کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے۔ وہ ہمیشہ دوسروں کے بارے میں برا بھلا کہیں گے۔ کاش ایسے لوگ غائب ہو جائیں، کیونکہ یہ جہاں بھی ہوں گے، گند پھیلائیں گے، فتنہ کریں گے، اور کیچڑ اچھالیں گے۔ اس لیے انہیں نظر انداز کرنا ہی بہتر ہے۔"
نادیہ خان، جنہیں پاکستان شوبز انڈسٹری میں ان کی بہترین اداکاری اور میزبان کی حیثیت سے شہرت حاصل ہے، نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ اپنی عمر کے حوالے سے تنقید کرنے والوں پر برہم نظر آئیں۔ انہوں نے صاف الفاظ میں اپنی بات کہی کہ ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کرکے ان کی عمر پر نازیبا تبصرے کیے گئے، جو سراسر غیر مناسب ہے۔
نادیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی عمر کے حوالے سے چالیس کی دہائی کا ذکر کیا تھا، لیکن کچھ لوگوں نے اسے 40 سال کے طور پر لیا اور اپنی ویڈیوز کے ذریعے ان پر کیچڑ اچھالنا شروع کر دیا۔ نادیہ نے ان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ نہ صرف لاعلم ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر منفی رجحانات کو فروغ دیتے ہیں۔
نادیہ خان کا انداز واضح تھا کہ وہ اس قسم کی غیر ضروری تنقید کو زیادہ اہمیت نہیں دیتیں اور انہیں نظر انداز کرنا ہی بہتر سمجھتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ لوگ ہمیشہ منفی باتیں پھیلانے میں مصروف رہتے ہیں اور دوسروں کی زندگیوں میں مسائل پیدا کرتے ہیں۔
نادیہ کی یہ جذباتی ویڈیو نہ صرف ان کی حمایت کرنے والے مداحوں کے لیے ایک اہم پیغام تھی بلکہ ان لوگوں کے لیے بھی ایک جواب تھی جو دوسروں کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nadia Khan Reply To Trollers and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nadia Khan Reply To Trollers to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.