کیا آپ ناشپاتی کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

ناشپاتی مکمل غذائیت سے بھر پور پھل ہے اور ہم سے اکثر اس کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں کیوں نہ کریں اس میں ہمارے لئے فوائد تو ہیں ہی لیکن یہ لذت اور ذائقہ میں بھی لاجواب ہے۔ناشپاتی زود ہضم پھل ہے اور اس کا مزاج سر د تر ہے۔سرد مزاج کی وجہ سے یہ گرمیوں میں ہمیں ٹھنڈک پہنچاتی ہے۔

ناشپاتی میں سوڈیم،پوٹاشیم،شکر،فاسفورس،پروٹین اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے ۔ہمارے ملک میں ایک ہی قسم کی ناشپاتی پائی جاتی ہے لیکن اس کے علاوہ ایک نرم گودے والی ناشپاتی جس کو ہم بگو گوشہ کہتے ہیں بچوں میں زیادہ پسند کی جاتی ہے اس کی وجہ کہ وہ عام ناشپاتی سے زیادہ رسیلی اور میٹھی ہو تی ہے اس کے عالوہ بہت نرم ہوتی ہے اور آسانی سے چبائی جا سکتی ہے۔لیکن دوسرے ممالک میں اس کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔ناشپاتی کو ہمیشہ چھلکے سمیت استعمال کیا جائے تو بہتر ہوتا ہے۔ایک ناشپاتی میں 100کیلوریز ہوتی ہیں۔

ناشپاتی کے فوائد:
٭ناشپاتی مسوڑوں سے خون کے آنے کو روکتی ہے۔
٭ ناشپاتی دانتوں کو گرم ٹھنڈا لگنے سے محفوظ رکھتی ہے۔
٭ناشپاتی سے کھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے۔
٭ ناشپاتی معدے کو درست رکھتی ہے اور منہ کی بد بو کو دور کرتی ہے۔
٭ ناشپاتی سے پرانی سے پرانی قبض دور ہو جاتی ہے۔
٭ ناشپاتی سے بچوں میں دمہ کی شکائت نہیں ہوتی۔
٭ناشپاتی سے سانس کے مریضوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔
٭ ناشپاتی بواسیر میں کھانا مفید ہوتا ہے۔
٭ناشپاتی جگر کی سوزش میں فائدہ مند ہے۔
٭ ناشپاتی کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھتی ہے۔
٭ ناشپاتی کو باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو جلد صاف ہو جاتی ہے۔
٭ ناشپاتی کھانے سے بال مضبوط ہوتے ہیں۔
٭ناشپاتی میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اس لئے اسے ہر کوئی کھا سکتا ہے چاہے وہ ماٹاپے کا شکار ہی کیوں نہ ہو۔
٭ ناشپاتی کا استعمال اگر بخار میں کیا جائے تو مفید رہتا ہے۔
٭ ناشپاتی کینسر کے خلاف قوت معدافعت رکھتی ہے۔

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1990 Views   |   10 Oct 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کیا آپ ناشپاتی کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کیا آپ ناشپاتی کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.