دس منٹ کی تاخیر نے جان بچا لی۔۔ طیارہ حادثے میں بچ جانے والی خوش قسمت خاتون کی لرزہ خیز کہانی

Khatoon Flight Miss Hone Ki Waja Se Plane Crash Se Bach Gai

بھارتی شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کی فلائٹ کے المناک حادثے نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا۔ لیکن ایک مسافر کی کہانی ایسی بھی ہے، جو کسی فلمی سین سے کم نہیں—اور جس میں محض دس منٹ نے زندگی اور موت کے بیچ لکیر کھینچ دی۔

بھومی چوہان نامی خاتون کو اس پرواز سے لندن روانہ ہونا تھا، لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ ٹریفک جام میں پھنسنے کے باعث وہ صرف دس منٹ لیٹ پہنچیں اور فلائٹ ان کے بغیر روانہ ہوگئی۔ چند گھنٹوں بعد، جب اسی طیارے کے تباہ ہونے کی خبر آئی، تو وہ کانپ گئیں۔

میرے جسم میں جھرجھری دوڑ گئی، سوچ کر ہی دماغ سُن ہوگیا ہے۔ یہ سب ایک خواب سا لگ رہا ہے— بھومی چوہان

ایئرپورٹ پر ناراضی، مایوسی اور جلد بازی کے لمحے، آج ان کی زندگی کی سب سے بڑی نیکی بن چکے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اس حادثے میں جان سے جانے والے تمام مسافروں کے لیے ان کے دل میں گہرا دکھ ہے، اور وہ اس تکلیف سے اب تک باہر نہیں آ سکیں۔

یاد رہے کہ اس دلخراش حادثے میں 241 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے صرف ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ پایا جبکہ بھومی اُن چند افراد میں شامل ہیں جو فلائٹ مس کرنے کی وجہ سے محفوظ رہیں۔

کبھی کبھی زندگی ہمیں وہ نہيں دیتی جو ہم چاہتے ہیں، لیکن شاید وہ ہمیں بچا رہی ہوتی ہے اُن مصیبتوں سے جن کا ہمیں ادراک تک نہیں ہوتا۔

Khatoon Flight Miss Hone Ki Waja Se Plane Crash Se Bach Gai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khatoon Flight Miss Hone Ki Waja Se Plane Crash Se Bach Gai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khatoon Flight Miss Hone Ki Waja Se Plane Crash Se Bach Gai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   6202 Views   |   13 Jun 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 June 2025)

دس منٹ کی تاخیر نے جان بچا لی۔۔ طیارہ حادثے میں بچ جانے والی خوش قسمت خاتون کی لرزہ خیز کہانی

دس منٹ کی تاخیر نے جان بچا لی۔۔ طیارہ حادثے میں بچ جانے والی خوش قسمت خاتون کی لرزہ خیز کہانی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دس منٹ کی تاخیر نے جان بچا لی۔۔ طیارہ حادثے میں بچ جانے والی خوش قسمت خاتون کی لرزہ خیز کہانی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔