بغلوں سے آنے والی بدبو سے نجات کیلئے آسان اور مفید نسخے

اگر آپ اپنی بغلوں اور پسینے کی بدبو سے تنگ ہیں تو ذیل میں بتائے گئے طریقے آزما کر اس ناگواربدبو سے نجات پاسکتے ہیں۔

سیب کاسرکہ

ایک بوتل میں پانی ڈال کر اس میں سیب کا سرکہ اورلیموں کا رس شامل کریںاور ہرورز صبح سویرے اس محلول کابغلوں میں سپرے کرنے سے بدبو نہیں آئے گی۔آپ چاہیں تو دن میں دو یا تین بار یہ محلول استعمال کرسکتے ہیں۔

لیموں

چونکہ پسینے میں تیزابیت ہوتی ہے لہذا لیموں میں موجودpHاس کے لئے بہت اچھی ہے۔لیموں کاٹ کر اسے اپنی بغلوں میں 15منٹ تک رکھیں اور بدبوسے نجات پائیں۔

ہائیٹروجن پر آکسائیڈ

پانی یا عرق گلاب میں ہائیٹروجن پر آکسائیڈ ڈال کر اس محلول کو بغلوں میں لگانے سے بدبو ختم ہوجاتی ہے۔

ٹی ٹری آئل

یہ تیل جلد کے لئے بہت زیادہ مفید ہے اور اس کے استعمال سے نہ صرف جلد کی بیماریاں اور انفیکشن دور ہوتی ہے بلکہ یہ جسم کی بدبو کے لئے بھی مفید ہے۔چند قطرے ٹی ٹری آئل کوعرق گلاب میں شامل کریں اور اس محلول کاسپرے کریں۔جسم اور بغل کی بدبو ختم یا کم ہوجائے گی۔

نیچرل سوپ

کوشش کریں کہ قدرتی آئل سے بنے صابن کااستعمال کریں۔نہاتے ہوئے ایسے صابن سے نہ صرف آپ کی جلد نرم وملائم رہے گی بلکہ بو بھی نہیں آئے گی۔
بشکریہ : ڈیلی پاکستان

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   9011 Views   |   24 Apr 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 October 2023)

بغلوں سے آنے والی بدبو سے نجات کیلئے آسان اور مفید نسخے

بغلوں سے آنے والی بدبو سے نجات کیلئے آسان اور مفید نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بغلوں سے آنے والی بدبو سے نجات کیلئے آسان اور مفید نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔