اگر انڈے کی زردی کا رنگ ایسا نکل آئے تو ہرگز نہ کھائیں کیونکہ! زردی کا رنگ کس چیز کی علامت ظاہر کرتا ہے؟ جانیں دلچسپ معلومات

آج کل سردیاں ہیں اور ہر کوئی انڈے بڑے شوق سے کھاتا ہے کیونکہ یہ ناصرف طاقت کا خزانہ ہے بلکہ انڈا جسم کو گرمائش بھی فراہم کرتا ہے کیونکہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔ انڈا کئی طریقہ سے بنایا جاتا ہے جس میں آمیلٹ، فرائی اور ابلا ہوا سرِ فہرست ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انڈے کی زردی کا رنگ کسی چیز کی طرف اشارہ کر رہا ہوتا ہے، ہم رنگ دیکھ کر باآسانی بتا سکتے ہیں کہ اس کا کیا مطلب ہے۔

ہلکے اورنج رنگ کی زردی

ہلکے اورنج رنگ کی زردی والے انڈے ان فارمز کے ہوتے ہیں جہاں مرغیاں متوسط ماحول میں ہوتی ہیں۔ یعنی یہاں مرغیوں کو گھومنے کی زیادہ آزادی نہیں ہوتی بلکہ وہ جنگلے کے اندر مصنوعی روشنیوں میں پرورش پاتی ہیں۔ انہیں پولٹری فیڈ استعمال کرائی جاتی ہے۔ یہ سب کچھ نہیں کھا سکتیں۔

ڈارک اورنج زردی

ڈارک اورنج رنگ کی زردی کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ مرغی انتہائی صحت مند تھی اور یہ انڈا کھانا انتہائی مفید ہے۔ اس مرغی کا تعلق ایسے فارم سے تھا جہاں مرغیوں کو دن کی روشنی میں گھومنے کا موقع ملتا ہے اور وہ تاریکی میں پرورش نہیں پاتیں۔ ان مرغیوں کے انڈے وٹامن اے، ای اور فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں۔

پیلا یا زرد رنگ

ایسی بڑی فیکٹریاں جہاں پرندوں کو کبھی سورج کی روشنی مہیا نہیں آتی، ان کے لیے رہنے کی جگہ انتہائی کم ہوتی ہے۔ اور کئی کی تو جگہ ہی بہت غلیظ ہوتی ہے۔ ایسی مرغیوں کی غذا بھی صحت بخش نہیں ہوتی اور ان میں صحت بخش اجزاء کی واضح کمی ہوتی ہے۔

Anday Ki Zardi Ka Rang

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anday Ki Zardi Ka Rang and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anday Ki Zardi Ka Rang to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Mushtaq  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5406 Views   |   03 Feb 2023
About the Author:

Mushtaq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Mushtaq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اگر انڈے کی زردی کا رنگ ایسا نکل آئے تو ہرگز نہ کھائیں کیونکہ! زردی کا رنگ کس چیز کی علامت ظاہر کرتا ہے؟ جانیں دلچسپ معلومات

اگر انڈے کی زردی کا رنگ ایسا نکل آئے تو ہرگز نہ کھائیں کیونکہ! زردی کا رنگ کس چیز کی علامت ظاہر کرتا ہے؟ جانیں دلچسپ معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر انڈے کی زردی کا رنگ ایسا نکل آئے تو ہرگز نہ کھائیں کیونکہ! زردی کا رنگ کس چیز کی علامت ظاہر کرتا ہے؟ جانیں دلچسپ معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔