عورت ہی عورت کو گراتی ہے ۔۔ 50 سال تک غیر شادی شدہ رہنے پر کمنٹس کرنے والوں شمیتا شیٹی کا منہ توڑ جواب

شلپا شیٹی کی چھوٹی بہن، شمیتا شیٹی نے حال ہی میں ایک ایسے ٹرول کو بے خوف جواب دے کر سرخیاں بنائی ہیں جس نے ان کے غیر شادی ہونے پر سوال اٹھایا۔

اداکارہ نے زور دے کر کہا کہ، شادی ان کی زندگی کا واحد مقصد نہیں ہے۔ تنقید سے نمٹنے کے لیے شمیتا کا باوقار انداز بہت سے لوگوں کو پسند آیا، ساتھ ہی انہوں نے بااختیار بننے اور خود اعتمادی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

شمیتا شیٹی نے 50 سال کی عمر میں غیر شادی شدہ ہونے پر انہیں چھیڑنے والوں کے خلاف سخت موقف اختیار کیا۔

شمیتا کی پوسٹ پر ایک خاتون صارف نے کمنٹ کیا، "بڈھی شیٹی کو 50 سال گزر گئے، اور کوئی مرد نہیں ملا۔"

صارف کو مخاطب کرتے ہوئے شمیتا نے لکھا، "میں اس انتہائی مہربان خاتون کو جواب دینے کے لیے وقت نکالنا چاہتی ہوں جو دوسری عورت کو شادی نہ کرنے کی وجہ سے نیچا دکھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ آپ کو شاباش! لیکن مشن ناکام ہوگیا۔ آپ کی معلومات کے لیے بتادوں شادی کرنا میری زندگی کا واحد مقصد نہیں ہے بلکہ زندگی میں ہمیشہ خوش، مطمئن اور آزاد رہنا یہ میرا دل ہے۔"

اداکارہ نے مزید کہا کہ، میں دعا کرتی ہوں کہ آپ کی زندگی میں کچھ مثبت ہو۔ مجھے امید ہے کہ آپ کبھی بھی دوسری عورت کو نیچے کھینچنے کی کوشش نہیں کریں گی۔ اگر آپ کے پاس لوگوں سے کہنے کے لیے کچھ اچھا نہیں ہے تو بہتر ہے خاموش رہیں۔"

شمیتا شیٹی کے اس جرات مندانہ ردعمل نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی۔ بہت سے لوگوں نے منفی کے باوجود اس کی صاف گوئی اور لچک کی تعریف کی۔

Shamita Shetty Shuts Down Troll Who Shamed Her For Being Unmarried

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shamita Shetty Shuts Down Troll Who Shamed Her For Being Unmarried and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shamita Shetty Shuts Down Troll Who Shamed Her For Being Unmarried to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1344 Views   |   29 Feb 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

عورت ہی عورت کو گراتی ہے ۔۔ 50 سال تک غیر شادی شدہ رہنے پر کمنٹس کرنے والوں شمیتا شیٹی کا منہ توڑ جواب

عورت ہی عورت کو گراتی ہے ۔۔ 50 سال تک غیر شادی شدہ رہنے پر کمنٹس کرنے والوں شمیتا شیٹی کا منہ توڑ جواب ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عورت ہی عورت کو گراتی ہے ۔۔ 50 سال تک غیر شادی شدہ رہنے پر کمنٹس کرنے والوں شمیتا شیٹی کا منہ توڑ جواب سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔