پیروں میں بار بار سوجن چڑھ جاتی ہے؟ جانیئے چند گھریلو نسخوں سے پیروں کی سوجن دور کرنے کا طریقہ

اکثر ماں بننے والی خواتین، ذیابطیس کا شکار مرد و خواتین اور بڑھاپے میں لوگوں کے پیروں میں سوجن رہنے لگتی ہے اور بار بار اُترتی چڑھتی رہتی ہے، جس کے باعث نہ صرف چلنے میں مسئلہ ہوتا ہے بلکہ بیٹھنا اُٹھنا بھی محال ہو جاتا ہے۔

آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں ہر قسم کی پیروں کی سوجن کو دور کرنے کے لئے چند آسان اور گھریلو نسخے جنہیں آزما کر آپ پیروں کی سوجن کو باآسانی ختم کر سکتے ہیں، تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔

پیروں کی سوجن دور کرنے کے لئے گھریلو نسخے

• پہاڑی نمک یا لاہوری نمک

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی کے پیروں میں سوجن ہو تو لاہوری یا پہاڑی نمک کو نیم گرم پانی میں ڈال کر اس میں کچھ دیر کے لئے پاؤں بھِگو کر رکھنے سے سوزش دور ہوتی ہے مگر یاد رہے کہ بہت زیادہ گرم پانی نہ ہو ورنہ سوجن کم ہونے کے بجائے بڑھ بھی سکتی ہے بس ہلکا نیم گرم پانی لیں اور اس میں 1 سے 2 چمچ پہاڑی نمک شامل کریں اور پھر دیکھیں کیسے کچھ ہی دہر میں سوجن اُتر جائے گی اور آپ کو بےحد سکون بھی ملے گا۔

• چکوترے کا تیل

نہانے کے لئے بالٹی میں نیم گرم پانی لیں اب اس میں چکوترے کے اسینشئیل کا کے چند قطرے شامل کریں اس پانی سے نہائیں اور اگر اس پانی میں پاؤں بھگو کر سکھیں تو یہ بھی راحت کا سبب بنے گا اور سوجن دور ہو گی۔

اس تیل میں اینٹی سوزش خصوصیات موجود ہوتی ہیں اس لئے اسے حاملہ خواتین اور کسی بھی وجہ سے پیروں کی سوجن کا شکار ہونے والے مرد و عورت استعمال کر سکتے ہیں۔

• لیموں اور کھیرے کا پانی

جسم سے فاضل مادوں کو اور سوزش کو دور کرنے کا ایک آسان حل یہ بھی ہے کہ لیموں اور کھیرے کا ڈیٹاکس واٹر استعمال کیا جائے، بس ایک کھیرے کو باریک قتلوں میں چھلکوں سمیت کاٹ لیں اب اس میں ایک لیموں کو بھی چھلکوں سمیٹ قتلوں میں کاٹ لیں اور ایک سے ڈیڑھ لیٹر پانی میں شامل کر کے رات بھر کے لئے فریج میں رکھ دیں اگلے دن صبح سے شام تک یہی پانی استعمال کریں، اس سے نہ صرف پاؤں اور چہرے کی سوجن دور ہو گی بلکہ جلد بھی قدرتی طور پر اچھی ہو گی اور چہرے پر ایک چمک سی آ جائے گی۔

• دھنیے کے بیج

پیروں کی سوجن سے نجات کا ایک یہ طریقہ بھی ہے کہ آپ ایک پانی میں 2 سے 3 چائے کے چمچ دھنیے کے بیج شامل کر کے اسے اُبالیں اب جب یہ قہوے کی طرح بن جائے تو اسے چھان کر پی لیں، دن میں دو مرتبہ اس قہوے کا استعمال کریں، اس سے پاؤں کی سوجن دور ہوگی اور یہ ہر قسم کی سوزش کو دور کرے گا۔

Pairon Ki Soojan Door Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pairon Ki Soojan Door Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pairon Ki Soojan Door Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6398 Views   |   28 Nov 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پیروں میں بار بار سوجن چڑھ جاتی ہے؟ جانیئے چند گھریلو نسخوں سے پیروں کی سوجن دور کرنے کا طریقہ

پیروں میں بار بار سوجن چڑھ جاتی ہے؟ جانیئے چند گھریلو نسخوں سے پیروں کی سوجن دور کرنے کا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیروں میں بار بار سوجن چڑھ جاتی ہے؟ جانیئے چند گھریلو نسخوں سے پیروں کی سوجن دور کرنے کا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔