پیٹ میں جلن کی وجہ سے روزہ خراب گزرتا ہے؟ رمضان میں پیٹ کی گرمی اور تیزابیت سے بچنے کے لیے ایسا حکیمی نسخہ جو سب کے کام آئے

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور ہر جگہ ہر گھر میں زور و شور سے تیاریاں بھی شروع ہوگئیں ہیں،۔ کوئی گھر کی صفائی میں لگا ہے تو کوئی کچن کی، کوئی راشن بھر کے رکھ رہا ہے تو کوئی سبزیاں محفوظ کرنے کے طریقے کھوج رہا ہے، حتٰی کہ سب ہی مصروف ہیں۔

ایسے میں جو سب سے اہم چیز ہے ہم اسکو بھول جاتے ہیں، اور وہ ہے ہمارا پیٹ۔ رمضان میں چونکہ ہماری روٹین اور کھانے پینے کا وقت تبدیل ہوجاتا ہے اسلیئے اسکا سیدھا سیدھا اثر ہمارے پیٹ پر پڑتا ہے۔

اسلیئے کے فوڈز آپ کو آج روزوں میں کچھ چیزوں کی احتیاط، اور پیٹ میں چلن گرمی اور تیزابیت سے بچنے کا ایک زبردست نسخہ بتانے جارہا ہے جو آپ کے کام آئے گا۔

ان چیزوں سے احتیاط کریں:

۔ رمضان میں برف کے استعمال سے احتیاط کریں۔ افطار کے فوراً بعد ٹھنڈا پانی یا شربت پیٹ میں ٹھنڈک کے بجائے گرمی پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے، اسلیئے کوشش کیجیئے کہ اس رمضان برف سے دوری بنائی جائے

چینی کا استعمال بند کر دیں۔ رمضان میں چینی کی قیمت ویسے ہی کافی اوپر چلی جاتی ہے اسلیئے اگر آپ اسکا استعمال چھوڑ دیتے ہیں تو یہ آپ کی صحت اور بجٹ دونوں کیلیئے فائدہ مند ہے۔ چینی سینے میں بلغم کا سبب بنتی ہے اور اس سے جسم میں بیڈ کالیسٹرول بنتا ہے، بہتر ہے کہ اس بار آپ اسکا کوئی دوسرا متبادل تلاش کرلیں۔

۔ افطار میں تلی ہوئی چیزوں کا کم سے کم استعمال۔ پورا دن بھوکے رہنے کے بعد جب آپ فرائڈ آئٹم کھاتے ہیں تو اسکا اثر پیٹ پر بہت بری طرح پڑتا ہے، جس سےپیٹ میں بھاری پن، تیزابیت اور کالیسٹرول بڑھتا ہے۔ صرف یہی نہیں عید تک آپ کا پیٹ بھی باہر نکل آتا ہے۔ اسلیئے اس سے لازمی بچنے کی کوشش کریں اور افطار میں زیادہ زیادہ ہلکی، ٹھنڈی اور پھلوں والی غذا کا استعمال کریں

تیزابیت، جلن اور پیٹ کی گرمی کا نسخہ:

ایک گلاس نیم گرم پانی میں 1 چمچ اسپغول کی بھوسی اور آدھا لیموں نچور کر مکس کریں اور رات کے کھانے یا افطار کے ایک گھنٹے بعد پی لیں، اس سے آپ کا ہاضمہ اور پیٹ کا نظام بلکل درست رہے گا۔

Ramzan Mein Pait Ki Garmi

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ramzan Mein Pait Ki Garmi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ramzan Mein Pait Ki Garmi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6989 Views   |   20 Mar 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

پیٹ میں جلن کی وجہ سے روزہ خراب گزرتا ہے؟ رمضان میں پیٹ کی گرمی اور تیزابیت سے بچنے کے لیے ایسا حکیمی نسخہ جو سب کے کام آئے

پیٹ میں جلن کی وجہ سے روزہ خراب گزرتا ہے؟ رمضان میں پیٹ کی گرمی اور تیزابیت سے بچنے کے لیے ایسا حکیمی نسخہ جو سب کے کام آئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیٹ میں جلن کی وجہ سے روزہ خراب گزرتا ہے؟ رمضان میں پیٹ کی گرمی اور تیزابیت سے بچنے کے لیے ایسا حکیمی نسخہ جو سب کے کام آئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔