میں مرنے والا ہوں، اس بارے میں والدین کو نہ بتائیں ۔۔ ڈاکٹر، کینسر کے 6 سالہ بچے کی دل دہلا دینے والی کہانی سناتے ہوئے رو پڑے، جان کر آپ کی آنکھ بھی بھر آئے گی

امید اِن اہم ترین قوّتوں میں سے ایک ہے جو انسان کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے۔ ایسا ہی کچھ کینسر کے ایک 6 سالہ بچے کے بارے میں ہے۔

ڈاکٹر سدھیر کمار کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی، جو کہ مَنّو کے علاج کے انچارج ماہر آنکولوجسٹ ہیں، یہ پوسٹ آپ کی آنکھوں سے آنسو بہا دے گی۔

کہانی کا آغاز6 سالہ مَنّو کے کچھ دل کو چھو لینے والے الفاظ سے ہوتا ہے۔ وہ کہتا ہے "ڈاکٹر صاحب، مجھے گریڈ 4 کا کینسر ہے اور میں مزید 6 ماہ تک زندہ رہوں گا، اس بارے میں آپ میرے والدین کو مت بتائیں۔"

ڈاکٹر کمار اس ننھے مریض کی بے لوث اور معصومانہ درخواست سے حیران رہ گئے۔ تاہم دوسری جانب بچے کے والدین نے بھی ڈاکٹر سے یہی درخواست کی۔

انھوں نے مجھ سے کہا، براہ کرم اسے دیکھیں اور اسکا علاج کریں اور اسے اس بیماری کا نہیں بتائیے گا۔ میں نے اثبات میں سر ہلایا اور ان کی درخواست قبول کی۔ منو، وہیل چیئر پر، لایا گیا تھا۔ اسے اس کے آنکولوجسٹ نے دوروں کے انتظام کے لیے ریفر کیا تھا۔ کمار نے مزید کہا کہ، اس کی مسکراہٹ بہت پراعتماد تھی اور وہ ہوشیار نظر آرہا تھا۔

ڈاکٹر کمار مزید بتاتے ہیں کہ، "منو کو دماغ کے بائیں جانب گلیوبلاسٹوما ملٹیفارم گریڈ 4 کی تشخیص ہوئی تھی۔ لیکن بہادر لڑکے کو اپنے والدین کی زیادہ فکر تھی۔ اس نے مجھ سے کچھ تنہا وقت مانگا اور کہا کہ، آپ میرے ٹرمینل اسٹیج کو والدین کے سامنے ظاہر نہ کریں۔"

کمرے سے نکلنے کے بعد، منو نے کہا، "ڈاکٹر صاحب، میں نے آئی پیڈ پر بیماری کے بارے میں سب کچھ پڑھ لیا ہے اور مجھے معلوم ہے کہ میں صرف 6 ماہ تک زندہ رہوں گا لیکن میں نے یہ بات اپنے والدین کے ساتھ شیئر نہیں کی، وہ پریشان ہوں گے کیونکہ وہ مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ براہ کرم ان کو مت بتائیں"

تاہم، کمار نے منو کے والدین کو اس بارے میں بتایا اور یہ بھی بتایا کہ ان کے چھوٹے سے بچے نے ان سے کیا کہا۔

یہ سن کر والدین کے آنسو مسلسل بہہ رہے تھے، اور ایسی اولاد پر شکر ادا کرتے ہوئے بھاری دل کے ساتھ او پی ڈی سے چلے گئے۔

میں اس واقعہ کو تقریباً بھول چکا تھا، جب تقریباً 9 ماہ بعد وہ جوڑا مجھ سے ملنے واپس آیا۔ میں نے انہیں فوراً پہچان لیا اور منو کی صحت کے بارے میں ان سے دریافت کیا۔

والدین نے ڈاکٹر کمار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، "ڈاکٹر صاحب آپ سے ملنے کے بعد ہم نے مَنّو کے ساتھ اچھا وقت گزارا۔ وہ ڈزنی لینڈ جانا چاہتا تھا اور ہم اس کے ساتھ گئے۔ ہم نے نوکری سے عارضی چھٹی لی اور اس کے ساتھ خوبصورت وقت گزارا پر ایک ماہ پہلے ہم نے اسے کھو دیا۔ آج ہم صرف آپ کا شکریہ ادا کرنے آئے ہیں کہ آپ کی وجہ سے ہم نے اس کے ساتھ اپنی زندگی کے بہترین 8 ماہ گزارے۔"

6 Sala Bachy Ki Kahani

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 6 Sala Bachy Ki Kahani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 6 Sala Bachy Ki Kahani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   2989 Views   |   10 Jan 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میں مرنے والا ہوں، اس بارے میں والدین کو نہ بتائیں ۔۔ ڈاکٹر، کینسر کے 6 سالہ بچے کی دل دہلا دینے والی کہانی سناتے ہوئے رو پڑے، جان کر آپ کی آنکھ بھی بھر آئے گی

میں مرنے والا ہوں، اس بارے میں والدین کو نہ بتائیں ۔۔ ڈاکٹر، کینسر کے 6 سالہ بچے کی دل دہلا دینے والی کہانی سناتے ہوئے رو پڑے، جان کر آپ کی آنکھ بھی بھر آئے گی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں مرنے والا ہوں، اس بارے میں والدین کو نہ بتائیں ۔۔ ڈاکٹر، کینسر کے 6 سالہ بچے کی دل دہلا دینے والی کہانی سناتے ہوئے رو پڑے، جان کر آپ کی آنکھ بھی بھر آئے گی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔