دارچینی سے ایکنی کا علاج ہوسکتا ہے؟ جانیں دارچینی پاؤڈر سے جلد کے مسائل کا حل، اور فیس ماسک بنانے کا طریقہ

دار چینی باورچی خانے میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے مصالحوں میں سے ایک ہے۔ آپ اسے ذائقہ بڑھانے کے لیے کھانوں میں استعمال کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اسے اپنی جلد کو ہموار اور صحت مند بنانے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں؟

دار چینی کو عام طور پر دالچینی کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کا ذائقہ میٹھا اور لکڑی کا سا ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف گھروں میں کھانا پکانے کے لیے استعمال ہوتا ہے بلکہ کچھ ادویات میں بھی اس کا جزو ہوتا ہے۔ اس کے بہت سے صحت کے فوائد کے علاوہ یہ آپ کی جلد کو فائدہ پہنچانے اور اسے پہلے سے زیادہ چمکدار بنانے میں بھی کردار ادا کرتی ہے۔

دار چینی کے جلد کے فوائد:

پمپلز اور کیل مہاسوں کیلیئے:

دار چینی میں دانوں اور کیل مہاسوں کو ٹھیک کرنے کی خوبی ہے کیونکہ اس میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں جو آپ کی جلد کو صاف کرتی ہیں۔ دار چینی کا پاؤڈر شہد میں شامل کریں اور اسے روزانہ 10 سے 15 منٹ تک اپنی جلد پر لگائیں۔ یہ وقت کے ساتھ ساتھ پمپلز کو ٹھیک کرے گا اور آپ کو اندرونی چمک دے گا۔

دار چینی پاؤڈر، دہی اور ہلدی پاؤڈر آپس میں ملا کر فیس پیک بنا لیں، پھر اس پیک کو اپنے چہرے پر لگائیں اور اسے کم از کم 10-15 منٹ تک لگا رہنے دیں، اسکے بعد اسے دھو لیں۔ اس سے آپ ایک یا دو ہفتے کے اندر مہاسوں سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

جھائیوں اور جُھریوں کیلیئے:

کوئی بڑھاپے سے نہیں بچ سکتا، لیکن ہم جُھریوں سے نمٹ سکتے ہیں۔ دار چینی پاؤڈر میں زیتون کا تیل ملا کر چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ پھر اسے نیم گرم پانی سے دھولیں۔ یہ آپ کی جلد کو اندرونی طور پر جوان کر دے گا۔ دار چینی میں پائے جانے والے اینٹی ٹاکسائیڈنٹس جلد کو جھریوں سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔

جلد کی سوجن کیلیئے:

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی جلد سوجی ہوئی ہے اور آپ اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دار چینی بہترین آپشن ہے۔ اس کے لیے آپ ناریل کے تیل میں دار چینی کا پاؤڈر ملا کر روزانہ لگائیں۔ آپ پیسٹ بھی تیار کر کے محفوظ کر سکتے ہیں۔ آپ کے چہرے پر دار چینی کے پاؤڈر کا پیسٹ/ماسک لگانے سے سوزش کم ہو سکتی ہے۔

Dar Cheeni Se Acne Ka Ilaj

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Dar Cheeni Se Acne Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dar Cheeni Se Acne Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2385 Views   |   10 Jul 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 May 2024)

دارچینی سے ایکنی کا علاج ہوسکتا ہے؟ جانیں دارچینی پاؤڈر سے جلد کے مسائل کا حل، اور فیس ماسک بنانے کا طریقہ

دارچینی سے ایکنی کا علاج ہوسکتا ہے؟ جانیں دارچینی پاؤڈر سے جلد کے مسائل کا حل، اور فیس ماسک بنانے کا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دارچینی سے ایکنی کا علاج ہوسکتا ہے؟ جانیں دارچینی پاؤڈر سے جلد کے مسائل کا حل، اور فیس ماسک بنانے کا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔