پروبائیوٹکس آپ کی آنتوں کی صحت کے لئے کس قدر ضروری ہیں؟ جانیں اس کی اہمیت اور چند ایسے مشروبات بنانے کی ترکیب جو دیں آپ کو بھرپور غذائیت

ہر کوئی بیکٹیریا سے بچنا چاہتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ بیکٹیریاز کا ہمارے جسم میں موجود ہونا کس قدر ضروری ہے؟ اگر نہیں جانتے تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ بیکٹیریا ہمارے جسم کے کس اعضاء میں ہوتے ہیں اور ان کا ہونا کیوں ضروری ہے ساتھ ہی آپ کو چند ایسی ڈرنکس بنانا بھی سکھائیں گے جن سے آپ گُڈ بیکٹیریا یعنی پروبائیوٹکس حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لئے سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ دراصل پروبائیوٹکس کیا ہیں تو آیئے ان پر نظر ڈالتے ہیں۔

پروبائیوٹکس کیا ہیں اور ان کا جسم میں کیا کام ہوتا ہے؟

پروبائیوٹکس دراصل وہ بیکٹیریا ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کے لئے بے حد ضروری ہیں اور خاص طور پر آ پ کی آنتوں کے لئے ضروری ہیں، یہ آپ کے نظامِ ہاضمہ کے اسہال کے علاج میں مدد کر سکتے ہیں، اگر آپ ان پروبائیوٹکس کی کمی کا شکار ہو جائیں تو آپ آنتوں کے مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ پروبائیوٹک لفظ کا اصل مطلب "زندگی کے لئے" ہے اور یہ انہضام کے نظام میں نباتات کے توازن کو بہتر بنانے اور ان کا کام زیادہ موثر انداز میں کرنے میں ان کی مدد کرتے ہیں یہ پروبائیوٹکس مندرجہ ذیل کام سرانجام دیتے ہیں۔
• قوتِ مدافعت بڑھاتے ہیں۔
• یہ سوزش کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
• ان سے بلڈ پرہیشر کنٹرول میں رہتا ہے۔
• ان کی موجودگی سے کولیسٹرول لیول متوازن رہتا ہے۔
• یہ آپ کی سوچنے، سمجھنے اور یادداشت کو تیز کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
• یہ پیشاب کی نالی میں ہونے والے انفیکشن کو ختم کرنے کے لئے مفید ہوتے ہیں۔
• یہ ڈائیریا سے بچاتے ہیں۔
• اس سے منہ کی صحت برقرار رہتی ہے۔
• یہ نظامِ ہاضمہ درست رکھتے ہیں۔
• آپ کے موڈ کو بہتر بناتے ہیں۔
• پروبائیوٹکس حاصل کرنے کے لئے ڈیری مصناعات کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کرنا ضروری ہے۔

پروبائیوٹکس حاصل کرنے کے ڈرنکس بنائیں اور روزانہ استعمال کریں

• بٹر مِلک

بٹر ملک پروبائیوٹکس حاصل کرنے کے لیے بہترین اور سالوں سے بنایا جانے والا مشروب ہے اس کے لئے مندرجہ ذیل اجزاء درکار ہوں گے۔ • اجزاء

ایک کپ دہی
ایک گلاس پانی
ایک چائے کا چمچ زیرہ

• ترکیب

تمام اجزاء کو گرینڈر میں ڈال کر اچھی طرح گاڑھی گرینڈ کر لیں اور ٹھنڈا کر کے مزے سے پی لیں یہ آپ کو بھرپور فائدے دے گی اور آپ کی آنتوں کی صحت کو بحال کرے گی۔

• پروبائیوٹک لیمنیڈ

یہ عام لیموں کے جوس سے تھوڑا منفرد مشروب ہے اس میں بھرپور پروبائیوٹکس موجود ہوتے ہیں۔

• اجزاء

10 عدد لیموں کا رس
چینی ¾ کپ
دودھ کا پانی چھاچ ایک کپ
پانی ایک لیٹر

• ترکیب

پانی میں چینی ڈال کر اچھی طرح اسے گھول لیں، اب اس میں لیموں کا رس اور چھاچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اس کو 2 سے 3 دن تک فریج میں رکھ کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

• سیب کے سرکے کا مشروب

سیبب کا سرکہ بھی پروبائیوٹکس حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہے اس کے لئے اسے آپ مشروب کی طرح بھی استعمال کر سکتے ہیں چلیں تو پھر اس کا شربت بنانے کی ترکیب جان لیتے ہیں۔

• اجزاء

سیب کا سرکہ دو کھانے کا چمچ
سیب کا رس 2 کھانے کے چمچ
ایک گلاس ٹھنڈا پانی
پسی ہوئی دارچینی ایک چٹکی

• ترکیب

تمام اجزاء کو مکس کریں اور اچھی طرح چلا کر اس میں برف ڈالیں اور پیش کریں، یہ آپ کی آنتوں کے لئے بے حد مفید ڈرنک ہے۔

Probiotic Kitna Zaroori Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Probiotic Kitna Zaroori Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Probiotic Kitna Zaroori Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3046 Views   |   07 Feb 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

پروبائیوٹکس آپ کی آنتوں کی صحت کے لئے کس قدر ضروری ہیں؟ جانیں اس کی اہمیت اور چند ایسے مشروبات بنانے کی ترکیب جو دیں آپ کو بھرپور غذائیت

پروبائیوٹکس آپ کی آنتوں کی صحت کے لئے کس قدر ضروری ہیں؟ جانیں اس کی اہمیت اور چند ایسے مشروبات بنانے کی ترکیب جو دیں آپ کو بھرپور غذائیت ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پروبائیوٹکس آپ کی آنتوں کی صحت کے لئے کس قدر ضروری ہیں؟ جانیں اس کی اہمیت اور چند ایسے مشروبات بنانے کی ترکیب جو دیں آپ کو بھرپور غذائیت سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔