اگر کبھی ڈر لگے تو ۔۔ مہیش بھٹ کی حضرت علی سے محبت! ان کی مسلمان ماں نے انہیں کیا سکھایا؟

Mahesh Bhatt Talks About His Love For Hazrat Ali RA

بالی ووڈ کے معروف فلم ساز مہیش بھٹ نہ صرف اپنی بے باک رائے اور بولڈ فلموں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، بلکہ وہ ان چند فنکاروں میں سے بھی ہیں جو ہمیشہ سیاسی منفی فضا کے آگے ڈٹے رہے۔ وہ عالیہ بھٹ اور پوجا بھٹ کے والد ہیں، اور ان کے داماد ہیں رنبیر کپور۔ لیکن آج ان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس نے سب کو جذباتی کر دیا ہے۔

یومِ عاشور پر جب دنیا بھر میں اہلِ بیت کی قربانیوں کو یاد کیا جا رہا ہے، ایسے میں مہیش بھٹ نے اپنی زندگی کی ایک ایسی بات شیئر کی جو ہر انسان کے دل کو چھو جائے۔

ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والد ایک برہمن ہندو تھے، جبکہ والدہ ایک شیعہ مسلمان۔ ان کی پرورش ایسے ماحول میں ہوئی جہاں مذہب سے زیادہ انسانیت کو اہمیت دی گئی۔ ان کی والدہ نے ہمیشہ انہیں یہ سکھایا کہ، تم ایک ہندو ہو، تمہیں اپنے مذہب پر فخر ہونا چاہیے — لیکن ساتھ ہی ساتھ وہ یہ بھی کہتی تھیں کہ اگر کبھی ڈر لگے تو "یا علی مدد" کہنا۔

مہیش بھٹ کہتے ہیں، یہ الفاظ میرے دل میں گھر کر گئے۔ آج بھی جب میں کسی خوف یا الجھن میں ہوتا ہوں، تو دل سے یہی نکلتا ہے 'یا علی مدد'۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مہیش بھٹ نے ایک عیسائی اسکول سے تعلیم حاصل کی، جہاں انہوں نے عیسائیت کی اقدار اور اخلاقیات کو بھی سیکھا۔ ان کا ماننا ہے کہ انسان کی اصل پہچان صرف اس کا مذہب نہیں، بلکہ اس کا ظرف، اس کی سوچ اور اس کا عمل ہے۔

یہ کہانی صرف ایک ہدایتکار کی نہیں، بلکہ ایک ایسی شخصیت کی ہے جو زندگی کے ہر رنگ کو قبول کرتی ہے۔ مہیش بھٹ کا یہ پیغام آج کے معاشرے میں ایک نرالی روشنی کی مانند ہے—جو یہ سکھاتا ہے کہ عقیدہ کچھ بھی ہو، دل انسانیت سے بھرا ہونا چاہیے۔

تو آج جب ہم عاشور کے پیغامات کو یاد کر رہے ہیں، مہیش بھٹ کی یہ باتیں ہمیں بھی سوچنے پر مجبور کرتی ہیں، کیا ہم واقعی دوسروں کو اتنی ہی عزت دیتے ہیں جتنی ہم خود کے لیے چاہتے ہیں؟

Mahesh Bhatt Talks About His Love For Hazrat Ali Ra

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mahesh Bhatt Talks About His Love For Hazrat Ali Ra and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mahesh Bhatt Talks About His Love For Hazrat Ali Ra to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1733 Views   |   06 Jul 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 July 2025)

اگر کبھی ڈر لگے تو ۔۔ مہیش بھٹ کی حضرت علی سے محبت! ان کی مسلمان ماں نے انہیں کیا سکھایا؟

اگر کبھی ڈر لگے تو ۔۔ مہیش بھٹ کی حضرت علی سے محبت! ان کی مسلمان ماں نے انہیں کیا سکھایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر کبھی ڈر لگے تو ۔۔ مہیش بھٹ کی حضرت علی سے محبت! ان کی مسلمان ماں نے انہیں کیا سکھایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔