دونوں میں سے بڑی بیوی کی آواز پر پہلے جاؤں گا۔۔ 10 کروڑ کا گھر بنوارہا ہوں! اقرار الحسن کی اپنی نجی زندگی سے متعلق چند دلچسپ باتیں

میں یہ تو جانتا ہوں کہ میری دو آنٹیاں ہیں لیکن اگر دونوں آپ کو ایک ساتھ بلائیں تو آپ کس کی بات پہلے سنیں گے؟

یہ شرارت بھرا سوال پوچھنے والے کوئی اور نہیں بلکہ ننھے احمد ہیں جو اینکر بن کر مشہور صحافی اقرار الحسن کا انٹرویو کرنے پہنچ گئے تھے۔ احمد شاہ کے اس سوال کو سن کر اقرار الحسن ہنسنے لگے اور شرما کے اپنا چہرہ بھی چھپا لیا اور جواب دیا کہ “بڑوں کی بات زیادہ سننی چاہئیے اس لئے میں بڑی بیگم کی بات پہلے سنوں گا“۔

اس پر احمد شاہ نے کہا اس کا مطلب آپ بڑی آنٹی سے ڈرتے ہیں تو اقرار نے جواب دیا کہ ہاں کہہ سکتے ہیں اور ہنسنے لگے۔

اس انٹرویو کی ویڈیو اقرار الحسن نے اپنے یوٹیوب چینل پر بھی شئیر کی ہے۔ احمد شاہ نے اقرار سے مزید دلچسپ سوالات پوچھے۔ تنخواہ کے سوال پر اقرار الحسن نے جواب دیا کہ کسی عورت سے اس کی عمر اور مرد سے اس کی تنخواہ کے بارے میں نہیں پوچھنا چاہئیے۔

اس کے بعد احمد شاہ نے اگلا حملہ اقرار الحسن کی جیب میں موجود پیسوں پر سوال پوچھ کے کیا جس کے جواب میں اقرار نے جیب سے پیسے نکال کر دکھائے اور بتایا کہ ان کے پاس ساڑھے پندرہ سو روپے ہیں۔

احمد شاہ نے اقرار الحسن سے یہ بھی پوچھا کہ ان کا گھر کتنے کا ہے تو اقرار نے انھیں بتایا کہ جس گھر میں وہ رہتے ہیں وہ کرایے کا ہے البتہ لاہور میں وہ ایک گھر خود بنوا رہے ہیں جو بننے کے بعد تقریباً آٹھ، دس کروڑ کا ہوگا۔

اپنے بچپن کے بارے میں جواب دیتے ہوئے اقرار نے بتایا کہ وہ پڑھنے میں اچھے تھے کبھی کم نمبر نہیں لائے البتہ وہ کرکٹ کھیلنے کے شوقین تھے اور کرکٹ کھیلنا شروع کرتے تھے تو پھر پڑھائی وڑھائی سب بھول جاتے تھے جس پر ان کی امی ان کی تختی سے پٹائی بھی کرتی تھیں۔ لیکن اپنے بیٹے پہلاج کو انھوں نے مارنا تو دور کبھی ڈانٹا بھی نہیں۔

10 Caror Ka Ghar Banwa Raha Hu

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 10 Caror Ka Ghar Banwa Raha Hu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 10 Caror Ka Ghar Banwa Raha Hu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   6325 Views   |   10 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

دونوں میں سے بڑی بیوی کی آواز پر پہلے جاؤں گا۔۔ 10 کروڑ کا گھر بنوارہا ہوں! اقرار الحسن کی اپنی نجی زندگی سے متعلق چند دلچسپ باتیں

دونوں میں سے بڑی بیوی کی آواز پر پہلے جاؤں گا۔۔ 10 کروڑ کا گھر بنوارہا ہوں! اقرار الحسن کی اپنی نجی زندگی سے متعلق چند دلچسپ باتیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دونوں میں سے بڑی بیوی کی آواز پر پہلے جاؤں گا۔۔ 10 کروڑ کا گھر بنوارہا ہوں! اقرار الحسن کی اپنی نجی زندگی سے متعلق چند دلچسپ باتیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔