پشاور سے میرے لیے دنداسہ لانا، کراچی میں رہ کر پشاور والوں کو 4 چیزیں کیوں شدت سے یاد آتی ہیں؟

انسانی فطرت اس حوالے سے بہت عجیب ہے کہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں چلا جائے لیکن اپنی جنم بھومی کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتا ہے۔ اس جگہ جہاں اس نے اپنا بچپن یا اپنی ابتدائی عمر گزاری ہوتی ہے وہاں کی بارش کے بعد کی خوشبو، وہاں کے پکوان، وہاں کا موسم غرض ہر ہر چیز اس کو یاد آتی ہے اور وہ ان کو مس کرتا ہے-

کے پی کے کے لوگ اور پردیس

کے پی کے کے لوگ اکثر محنت مزدوری کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں اور دوسرے ملکوں میں جا کر کام کرتے ہیں جس کے بدلے میں ان کو پیسے تو مل جاتے ہیں لیکن وہ ساری عمر اپنے علاقے کی کچھ سوغاتوں کی کمی محسوس کرتے رہتے ہیں- اگرچہ دنیا کے ہر حصے میں اب سب کچھ ملتا ہے مگر جو لذت اور یاد اپنے علاقے کی سوغات میں ہوتی ہے اس کا مقابلہ دوسرے کسی علاقے کی چیزیں نہیں کر سکتی ہیں ایسی ہی کچھ چیزوں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-

دنداسہ

یہ گانا تو سب ہی نے سنا ہو گا کہ پشاور سے میرے لیے دنداسہ لانا ۔ دنداسہ اخروٹ کے درخت کی چھال کو خشک کر کے بنایا جاتا ہے اور اس کا استعمال روزمرہ کے مختلف کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے- ایک جانب تو اس کا استعمال دانتوں کو صاف کرنے کے لیۓ کیا جاتا ہے اس کے ساتھ اس کے رنگ کے سبب خواتین کے ہونٹوں کو جو سرخی ملتی ہے اس کا مقابلہ مہنگی سے مہنگی لپ اسٹک بھی نہیں کر سکتی ہے- یہی وجہ ہے کہ کے پی کے کے لوگ ملک کے کسی بھی حصے میں ہوں وہ دنداسے کی کمی کو محسوس کرتے ہیں اور پشاور جانے والوں سے دنداسہ ضرور منگواتے ہیں-

مکئی کا آٹا

سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی کو پنجاب کی خوراک سمجھا جاتا ہے مگر کے پی کے کے حوالے سے ایک خاص بات جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہاں کی مکئی کی رنگت سفید ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس سے جو آٹا بنایا جاتا ہے وہ بھی سفید رنگ کا ہوتا ہے- جو اپنی لذت کے حساب سے بھی بہت میٹھا اور خوشبو دار ہوتا ہے جب کہ ملک کے باقی تمام علاقوں کی مکئی پیلی ہوتی ہے- اس وجہ سے کے پی کے کے لوگ دنیا کے کسی بھی حصے میں رہتے ہوں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے علاقے کی مکئی سے روٹی بنائيں- اس وجہ سے وہ لوگوں سے سوغات کے طور پر مکئی کا آٹا منگواتے ہیں-

مصالحے والا گڑ

جس طرح مکئی ملک کے ہر حصے میں رنگ اور لذت کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے اسی طرح ہر علاقے کا گنا بھی شکل اور اعتبار سے دوسرے علاقوں سے مختلف ہوتا ہے- کے پی کے کا گنا ملک کے دوسرے علاقوں کے مقابلے میں پتلا اور زیادہ رس دار ہوتا ہے جس کے شیرے سے گڑ بنایا جاتا ہے- کے پی کے میں گنے بنانے کے کئی مراکز موجود ہیں جہاں پر گنے کے رس سے گڑ بنایا جاتا ہے چونکہ کے پی کے خشک میوہ جات کا مرکز مانا جاتا ہے تو اس علاقے میں مصالحے والا گڑ بنایا جاتا ہے- جس میں مختلف خشک میوہ جات کو گڑ کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے اور اس گڑ کو یہ لوگ کھانے کے بعد یا قہوے کے ساتھ کھاتے ہیں- کے پی کے سے دور رہنے والے اس گڑ کی کمی بہت محسوس کرتے ہیں اور کے پی کے سے آنے والے افراد سے اس کی سوغات کا تقاضا ضرور کرتے ہیں-

قہوہ یا سبز چائے

قہوہ یا سبز چائے کا استعمال صحت کے حوالے سے دنیا کے تمام افراد ہی کرتے ہیں مگر کے پی کے کی ثقافت کا حصہ ہونے کے سبب قہوہ کا استعمال یہاں ہر کھانے کے بعد اور دن کے مختلف حصوں میں کثرت سے کیا جاتا ہے- کے پی کے کے اندر قہوہ کے بکثرت استعمال کے سبب اس کی کوالٹی بہت بہتر ہوتی ہے یہ قہوہ سنہری رنگت کا ہوتا ہے جس کو سبز الائچی کے ساتھ ملا کر بنایا جاتا ہے اس میں چینی کا استعمال نہیں کیا جاتا اس کی جگہ پر اس کے ساتھ مصری ، مصالحے والا گڑ یا پھر میٹھی ٹافیوں کے ساتھ پیا جاتا ہے- کے پی کے سے ایک بار قہوہ منگوا کر پینے کے بعد لوگ اس کے علاوہ کسی اور قہوے کی لذت کو پسند نہیں کرتے ہیں اس وجہ سے سوغات کے طور پر کے پی کےسے ہی منگواتے ہیں-

یہ کچھ مختصر سی لسٹ ہے جس میں بہت ساری ایسی اشیا بھی ہیں جنکو وقت کی کمی کے سبب یہاں بیاں نہیں کیا گیا ہے لیکن اگر آپ اس لسٹ میں اضافہ کرنا چاہیں تو لازمی بتائيں-

Mere Liye Dandas Lana

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mere Liye Dandas Lana and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mere Liye Dandas Lana to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In News  |   0 Comments   |   1458 Views   |   27 Feb 2023
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

پشاور سے میرے لیے دنداسہ لانا، کراچی میں رہ کر پشاور والوں کو 4 چیزیں کیوں شدت سے یاد آتی ہیں؟

پشاور سے میرے لیے دنداسہ لانا، کراچی میں رہ کر پشاور والوں کو 4 چیزیں کیوں شدت سے یاد آتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پشاور سے میرے لیے دنداسہ لانا، کراچی میں رہ کر پشاور والوں کو 4 چیزیں کیوں شدت سے یاد آتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔