کیا آپ کو بھی گرمیوں میں سر میں درد ہوتا ہے؟

کراچی سمیت سندھ کے متعدد شہروں، بلوچستان اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی گرمی کی سخت لہر دیکھی جا رہی ہے، تاہم سب سے زیادہ گرمی کراچی میں ہو رہی ہے، جہاں اس کی کئی وجوہات ہیں۔

گرمی بڑھنے کی وجوہات اپنی جگہ لیکن سخت گرمیوں میں لوگوں کو صحت کے حوالے سے کئی مسائل ہوتے ہیں جن کے اسباب بھی مختلف ہوتے ہیں۔
گرمیوں میں عام افراد کو سر میں درد کی شکایت بھی ہوتی ہے اور ایسے افراد کو محسوس ہوتا ہے کہ انہیں گرمی نے متاثر کیا ہے۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ سخت گرمیوں میں سر میں درد ہونے کا تعلق اگرچہ گرمی سے ہوتا ہے، تاہم لازمی نہیں ہے کہ درد صرف گرمی کے اثر کی وجہ سے ہی ہو۔
ماہرین صحت کے مطابق گرمیوں میں سر درد کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں، جن میں انسانی جسم میں پانی کی کمی، مناسب غذا نہ کھانا، مکمل نیند نہ کرنا اور گرمیوں کی وجہ سے ورزش یا چہل قدمی نہ کرنے جیسی وجوہات شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق گرمیوں میں سر کے درد سے بچنے کے لیے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ٹھنڈا پانی استعمال کرنا چاہیے اور جسم میں کسی طرح بھی نمکیات کی کمی نہ ہونے دیں۔

گرمیوں کی وجہ سے مکمل نیند نہ کرنا بھی سر میں درد کا ایک سبب ہوتا ہے اور پھر تمام کوششوں کے باوجود سر کا درد ختم نہیں ہوتا۔
ماہرین کے مطابق گرمیوں میں سر کے درد سے بچنے کے لیے یومیہ کم سے کم 4 لیٹر تک پانی پینا چاہیے اور مناسب غذا کھانی چاہیے۔
گرمیوں میں لوگوں کو دودھ کے ساتھ گلقند کھانے سمیت تربوز کا شربت، دیگر مشروب اور ناریل کا پانی بھی استعمال کرنا چاہیے، علاوہ ازیں جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے باقاعدگی سے نہانا بھی چاہیے۔
گرمیوں میں سر کے درد سمیت دیگر بیماریوں اور مسائل سے بچنے کے لیے مصالحہ جات اور نمک کا کم استعمال کرنا چاہیے۔
ساتھ ہی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو گرمیوں میں سر کے درد کی شکایات مسلسل رہتی ہو اور حفاظتی انتظامات اپنانے کے باوجود کوئی آفاقہ نہ ہو تو ایسے شخص کو فوری طور پر معالج سے رابطہ کرنا چاہیے۔

بشکریہ : ڈان نیوز

Garmion Mein Sar Dard

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Garmion Mein Sar Dard and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Garmion Mein Sar Dard to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   3054 Views   |   29 Jun 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

  • ,

کیا آپ کو بھی گرمیوں میں سر میں درد ہوتا ہے؟

کیا آپ کو بھی گرمیوں میں سر میں درد ہوتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کو بھی گرمیوں میں سر میں درد ہوتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔