مرد گنج پن کا شکار کیوں ہو جاتے ہیں؟ جانئیے مردوں میں گنج پن کو دور کرنے کے لئے چند آزمودہ گھریلو نسخے

بالوں کا گرنا اور سر کے بیچ میں سے بال غائب ہو جانا مردوں میں ایک عام مسئلہ ہے اور اکثر 25 سال کے بعد سے مرد اس مسئلے کا شکار ہو جاتے ہیں۔
لیکن بالوں کے گرنے اور سر کے بیچوں بیچ سے گنجا ہونے سے نہ صرف انسان کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے بلکہ اس کی خود اعتمادی بھی متاثر ہوتی ہے اور وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے۔
اگر آپ بھی بالوں کے گرنے اور بیچ سے گنجے ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں ہو گئے ہیں تو اب پریشانی کی بات نہیں کیونکہ آج ہم لائے ہیں آپ کے لئے چند ایسے گھریلو نسخے جو دیں گے آپ کو اس مسئلے سے نجات وہ بھی آسانی سے۔

گنج پن دور کرنے کے لئے گھریلو نسخے

مساج

اپنے سر پر موجود بالوں کو کاسٹر آئل، زیتون کا تیل، یا پھر کسی اور اچھے تیل سے روزانہ کی بنیاد پر مساج کریں۔

ایلوویرا

ایلوویرا ایک نہایت سستہ نسخہ ہے، ایلوویرا کا ایک پتہ کاٹ کر اس کا جیل نکالیں اور اپنی پورے سر پر اچھی طرح لگا کر ایک گھنٹہ چھوڑ دیں آپ کے بال آنا شروع ہو جائیں گے اور مزید بال جھڑنا بند ہو جائیں گے۔

فش آئل

فش آئل میں اومیگا اور فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں، ڈاکٹر سے کوئی اچھا سپلیمنٹ لکھا کر فش آئل والے کیپسول کھائیں۔

پیاز کا رس

پیاز کا رس بدبو دار تو ہوتا یے مگر بالوں کو گھنا بنانے گرنے سے روکنے اور نئے بال اگانے کے لئے یہ بہترین نسخہ یے پورے سر میں پیاز کا رس لگائیں۔

لیموں کا رس اور ناریل کا تیل

لیموں کا رس اگر ناریل کے تیل میں ملا کر سر پر لگایا جائے تو یہ جادوئی نتائج دے سکتا ہے، اس سے بال گرنا بند ہونے لگیں گے اور نئے بال بھی آنا شروع ہو جائیں گے۔

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1823 Views   |   16 Oct 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about مرد گنج پن کا شکار کیوں ہو جاتے ہیں؟ جانئیے مردوں میں گنج پن کو دور کرنے کے لئے چند آزمودہ گھریلو نسخے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (مرد گنج پن کا شکار کیوں ہو جاتے ہیں؟ جانئیے مردوں میں گنج پن کو دور کرنے کے لئے چند آزمودہ گھریلو نسخے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.