بلڈ پریشر، کولیسٹرول یا شوگر کے مریضوں کو ڈاکٹر انڈے کی زردی کھانا سختی سے منع کرتے ہیں کیوں کہ یہ کولیسٹرول بڑھانے کا سبب بنتی ہے۔ بچوں کے لئے اگرچہ زردی فائدہ مند ہوتی ہے مگر بڑی عمر کے مریضوں کے لئے کافی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ البتہ سفیدی کھانا نقصان نہیں کرتا۔ اس آرٹیکل میں آپ کو سفیدی سے زردی الگ کرنے کے ٣ آسان طریقے بتائے جارہے ہیں۔
چمچ سے

اگر آپ چمچ کے ذریعے زردی کو سفیدی سے الگ کرنے جارہے ہیں تو کوشش کریں انڈوں کو باہر رکھنے کے بجائے فریج میں رکھیں۔ ٹھنڈے انڈے کی زردی کو چمچ سے سالم باہر نکالنا سب سے آسان ہے۔ زردی الگ کرنے کے لئے چائے کا نہیں ہمیشہ کھانے کا چمچ استعمال کریں۔
فنیل

اسے عام زبان میں کپی کہتے ہیں۔ انڈے کو توڑ کر اس میں ڈالیں۔ جب آُ فرائی پین میں آنڈے کو ڈالیں گی تو زردی موٹی ہونے کی وجہ سے اس میں پھنس جائے گی۔ اسے کسی اور چیز میں نکال کر الگ کردیں۔
بوتل

انڈے کو توڑ کر کسی پیالے میں نکالیں اور کسی بھی بوتل کا منہ زردی پر رکھ کر اسے اٹھا لیں۔ زردی الگ ہوجائے گی۔ آپ یہ زردی کسی دوسرے کام کر لئے استعمال کرسکتے ہیں۔