بیماریوں سے نجات کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں اضافے کے لئے اسٹیم کتنی ضروری ہے؟ جانیئے اس کے وہ فوائد جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

بھاپ یعنی اسٹیم سے نہ صرف کئی قسم کی بیماریوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے بلکہ یہ خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی بےحد بہترین ہے، چہرے پر بھاپ لینے سے چہرے کی تازگی، نکھار اور کشش برقرار رہتی ہے۔
پرانے زمانے میں ں یونان اور روم کی خواتین اپنی خوب صورتی کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدگی سے پورے جسم پر بھاپ لیا کرتی تھیں، یہ قدرتی خوبصورتی کو ہمیشہ برقرار رکھنے کے لئے ایک بہترین اور سستہ طریقہ سمجھا جاتا تھا یہ ایک خوبصورتی میں اضافے کا ایک ایسا طریقہ ہے جس کے لئے آپ کو پارلر کا خرچہ کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔
اس کے علاوہ بھاپ لینے کے کیا فوائد ہیں اور اس کا کیا طریقہ کار ہے آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

• اسٹیم کے حیرت انگیز فوائد

• جسم پر اسٹیم کے فوائد

ماہرین کے مطابق اگر خواتین یا مرد اسٹیم نہانے سے پہلے لیں تو اس سے ان کے جسم میں میٹابولزم تیز ہوتا ہے، ان کا بلڈ پریشر بہتر ہوتا ہے، یہی نہیں بلکہ اسٹیم لینے سے پٹھوں کا درد، ہڈیوں کا درد دور ہوتا ہے، اس سے جسم کو راحت ملتی ہے اور ذہنی تناؤ بھی کم ہوتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خواتین و مرد اسٹیم روزانہ کی بنیار پر لیں تو اس سے ان کے ہارمونز کے مسائل بھی دور ہو جاتے ہیں، اس کا دورانیہ کم سے کم 10 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 15 منٹ ہونا چاہیے۔
اسٹیم لینے سے جسم کا درد بھی دور ہوتا ہے جبکہ جکڑا ہوا سینہ بند ناک نزلہ کھانسی زکام بھی دور ہوجاتا ہے بھاپ لینے سے یورک ایسڈ بھی کم ہوتا ہے اور جوڑوں کے درد سئ نجات ملتی ہے۔

• چہرے پر اسٹیم لینے کے فوائد

چہرے کی بھاپ کے لیے پانی کا درجہ حرارت 110 ڈگری ہونا چاہیئے، خشک جلد کے لیے بھاپ کے پانی میں Red Clover، یاسمین کے پھول یا چند قطرے لیونڈر آئل شامل کر لیں اور اس پانی سے کم از کم آٹھ سے دس منٹ تک بھاپ لیں، یہ پانی ایک اچھا موئسچرائزر بن جائے گا اور جلد نرم اور ہم وار ہو جائے گی۔
چکنی (آئلی) جلد والی خواتین اسٹیم لینے کے لئے پانی میں لیموں کے چند قطرے، گرین ٹی کے چند پتے، باسل یا پھر روزمیری کے پھول کے چند پتے شامل کر کے پھر بھاپ لیں اس سے ان کو بہت فائدہ ہوگا۔
حساس جلد کے لیے بھاپ لینے والی خواتین اس پانی میں عرق گلاب، گرین ٹی کے پتے یا Essential آئل کے قطرے شامل کر سکتی ہیں۔
اسٹیم کے ذریعے جلد کے مساموں کی صفائی ہوتی ہے، اگر پانی میں گرین ٹی شامل کر کے بھاپ لی جائے تو گرین ٹی کے پتے جلد کو تازہ کر دیں گے اور دھوپ سے ہونے والے نقصانات سے جلد کو محفوظ رکھیں گے، بھاپ لینے سے جلد سے گردوغبار گہرائی سے صاف ہوتا ہے جلد پر قدرتی چمک آتی ہے اور گہرائی سے جلد کی صفائی ہوتی ہے جلد پر نکھار آتا ہے اور رنگت ایک جیسی ہو جاتی ہے، چہرے پر انوکھی چمک اور تازگی کا احسا س ہونے لگتا ہے۔

• بھاپ لینے کے مختلف طریقے

بھاپ لینے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے آپ اپنے بالوں کو اچھی طر ح باندھ لیں اس کے بعد کسی اچھے کلینزر سے چہرے کا مساج کریں، مساج کے بعد ایک پیالے میں پانی اُبال لیں۔
اب اس پانی میں اپنی اسکن ٹون کے مطابق ہربل اشیاء شامل کریں ثال کے طور پر تلسی کے پتے، نیم، پودینہ یا لیموں کے پتے اور گرین ٹی وغیرہ، پھر ایک موٹا اور بڑا تو لیہ لے کر اپنے سر اور چہرے کو اس پیالے کے اوپر ذرا فاصلہ سے رکھ کر ڈھک لیں کم از کم دس سے پندرہ منٹ تک بھاپ لیں۔
مہینے میں ایک سے دو بار بھی بھاپ لینا ضروری ہے، لیکن اس کا دورانیہ 10سے 15 منٹ سے ذیادہ نہیں ہونا چاہیے ورنہ جلد کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

Bhaap Se Bemariyon Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bhaap Se Bemariyon Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bhaap Se Bemariyon Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4767 Views   |   23 Jan 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بیماریوں سے نجات کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں اضافے کے لئے اسٹیم کتنی ضروری ہے؟ جانیئے اس کے وہ فوائد جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

بیماریوں سے نجات کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں اضافے کے لئے اسٹیم کتنی ضروری ہے؟ جانیئے اس کے وہ فوائد جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیماریوں سے نجات کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں اضافے کے لئے اسٹیم کتنی ضروری ہے؟ جانیئے اس کے وہ فوائد جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔