پاکستانی تہہ والی بریانی تھائی لینڈ میں کیسے بنائی جاتی ہے؟ جانیئے ماہر شیف کا بتایا ہوا کھانے کو ذائقہ دار بنانے کا آسان طریقہ

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our پاکستانی تہہ والی بریانی تھائی لینڈ میں کیسے بنائی جاتی ہے؟ جانیئے ماہر شیف کا بتایا ہوا کھانے کو ذائقہ دار بنانے کا آسان طریقہ, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this پاکستانی تہہ والی بریانی تھائی لینڈ میں کیسے بنائی جاتی ہے؟ جانیئے ماہر شیف کا بتایا ہوا کھانے کو ذائقہ دار بنانے کا آسان طریقہ is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

پاکستانی تہہ والی بریانی جو بھی ایک مرتبہ کھا لے وہ بار بار کھانے کی فرمائش کرتا ہے ، صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک کے رہنے والے بھی اس ذائقے کو پسند کرتے ہیں، جیسے آپ کو یاد ہوگا کہ حلیمہ سلطان ارطُغل کی اداکارہ نے بھی جب بریانی کھائی تو انہیں خوب پسند آئی تھی۔ اسی طرح مختلف ممالک کے شیف نے جب بریانی ٹرائی کی تو اسے بہت ذائقہ دار ڈش کا نام دیا۔

آج kfoods.com میں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ تھائی لینڈ میں کیسے بریانی بنائی جاتی ہے۔ تھائی لینڈ کی مشہور شیف میریون اور ان کی والدہ جو ایک ساتھ مل کر ایک شیف ہاؤس چلاتی ہیں اور ذائقہ دار کھانوں سے اپنے ناظرین کا دل چُراتی ہیں۔ انہوں نے اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بہترین بنانے کا طریقہ بتایا۔

ٹپس:

٭ سب سے پہلے چکن کے گوشت کو اچھی طرح دھو کر خشک کریں اور پھر اس میں ہلدی، دھنیا، زردے کا رنگ، دہی اور اجینو موتو ڈال کر اچھی طرح میرینیٹ کریں اور فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔
٭ پھر پیاز کو باریک کاٹ کر اس کو کڑک فرائی کرکے رکھ لیں اور ٹشو پیپر پر سارا آئل جذب کروا دیں تاکہ یہ خستہ رہے۔
٭ اب ایک پین میں آئل ڈال کر گرم کریں اس میں ہلدی، دھنیا، لال مرچ پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، بریانی مصالحہ اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اس کو بھون لیں ، ساتھ ہی اس میں آدھی پیاز بھی ڈال کر بھونیں۔
٭ اب بھیگے ہوئے چاولوں کو اُبالیں اور ابالتے وقت پانی کے ساتھ لیموں کا رس شامل کریں اور ایک پورا لیموں کاٹ کر ڈال دیں اس سے چالوں کا ذائقہ مذید اچھا ہو جاتا ہے۔
٭ اب چالوں کو ابالنے کے بعد مرغی کے میرینیٹ ہوئے گوشت کو اچھی طرح مصالحے میں ڈال کر بھون لیں اور اس میں ادرک کا رس شامل کرلیں۔ لیکن گوشت کا آدھا حصہ بچا لیں۔
٭ بس سالن تیار کرکے چاولوں پر تہہ لگا دیں، ایک تہہ سالن کی، ایک تہہ کھیروں کی، ایک تہہ میں ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال دیں اور سب اوپر سروونگ تہہ پر بھنی ہوئی فرائیڈ پیاز ڈال دیں۔
٭ مرغی کا کچھ گوشت میرینیٹ والا جو بچایا ہے اس کو آئل میں فرائی کیجیئے اور نکال لیں۔
٭ اب چلی ساس اور سرکہ کو ایک ساتھ اچھی طرح مکس کریں اور اس کو فرائیڈ چکن پر ٹپکا دیں۔
٭ چاولوں کے اوپر فرائیڈ چکن اور فرائیڈ پیاز ڈال کر سروو کیجیئے۔
٭ لیجیئے پاکستانی بریانی تھائی انداز میں بن کر تیار ہے۔

By Shahzad  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2071 Views   |   17 Mar 2023
Related Recipes
Reviews & Comments