Looking for a delicious and healthy meal option. Try our کم تیل میں کرسپی پکوڑے بنانے کا طریقہ، جس سے ہو تیل کی بھرپور بچت اور خواتین کی بڑی مشکل آسان , it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this کم تیل میں کرسپی پکوڑے بنانے کا طریقہ، جس سے ہو تیل کی بھرپور بچت اور خواتین کی بڑی مشکل آسان is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.
رمضان کا مہینہ ہو اور افطار پکوڑوں کے بغیر ہو تو لطف نہیں آتا ،لیکن اس کے ساتھ مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ روزانہ تیل کا خرچ بے حساب ہو جاتا ہے اور کم تیل میں تلیں تو پکوڑے کرسپی نہیں بنتے تو پھر ایسا کیا کیا جائے کہ تیل بھی کم خرچ ہو اورپکوڑے یا کوئی بھی دوسری چیز کرسپی بنے۔ تو اس کے لئے ہم آپ کو بہت آسان ٹپ بتاتے ہیں جس کو اپنا کر آپ اپنا تیل کا خرچ کم کر سکتی ہیں۔
پکوڑے کرسپی بنانے کی ٹپ
٭پکوڑے کرسپی بنانے کے لئے اس کا آمیزہ بناتے ہوئے اس میں ایک چمچ چاول کا آٹا یا ایک چمچ سوجی ملا دیں۔اس سے پکوڑے کرسپی بنیں گے۔
٭پکوڑے بناتے ہوئے بیسن کو بہت گاڑھا نہ رکھیں ، ذرا سا پتلا بیسن ہوگا تو پکوڑے کرسپی بنیں گے۔
٭پکوڑے بناتے ہوئے اگر آلو کے پکوڑے بنا رہی ہیں تو بیسن پتلا رکھیں اور یاک یہ بھی طریقہ ہے کہ آلو سلائس کی شکل میں ڈالنے کے بجائے اس کو کدوکش کر کے ڈالیں، اس سے بھی پکورے بہت کرسپی اور مزیدار بنتے ہیں۔
پکوڑوں میں تیل جذب نہ ہو، آسان ٹپ
٭پکوڑے بناتے وقت اس کے آمیزے میں ایک چمچ گرم تیل ڈال کر مکس کردیں تو پکوڑے تلتے وقت ان میں تیل جزب نہیں ہوگا۔
٭پکوڑے یا کوئی بھی فرائیڈ آئٹم بناتے ہوئے تیل میں دو سے تین قطرے لیموں کا رس ڈال دیں آئل چیزوں میں جذب نہیں ہوگا۔
٭کوئی بھی چیز فرائی کرتے ہوئے تیل میں ایک یا آدھا چمچ نمک ڈال دیں تو تیل چیزوں میں جذب نہیں ہوگا اور کم خرچ ہوگا۔