کریلے پکاؤ تو کوئی نہیں کھاتا؟ جانیں کڑوے کریلوں کو چٹخارے دار بنانے والی زبردست ریسیپی، جو ہر کوئی مزے لے کے کھائے

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our کریلے پکاؤ تو کوئی نہیں کھاتا؟ جانیں کڑوے کریلوں کو چٹخارے دار بنانے والی زبردست ریسیپی، جو ہر کوئی مزے لے کے کھائے, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this کریلے پکاؤ تو کوئی نہیں کھاتا؟ جانیں کڑوے کریلوں کو چٹخارے دار بنانے والی زبردست ریسیپی، جو ہر کوئی مزے لے کے کھائے is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

کریلے بناتے وقت سب سے ضروری ہے اسکے اندر موجود کڑواہٹ کو دور کرنا، جو اکثر خواتین صحیح سے دور نہیں کرپاتیں، جس کی وجہ سے گھر والے اسے کھانے میں نخرے دکھاتے ہیں۔ تو آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں کریلے بنانے کی ایسی مزیدار ریسیپی، جو سب شوق سے کھائیں

کریلے کی کڑواہٹ دور کرنے کیلیئے:

سب سے پہلے کریلے کے چھلکے اتار کر اس میں بیچ سے چیرا لگادیں اور چھری یا چمچ کی مدد سے سارے بیج نکال کر الگ کردیں۔ اسکے بعد اس میں نمک لگا کر دھوپ یا روشنی والی جگہ پر رکھ دیں، 2 گھنٹے بعد اس کو نچوڑ کر نمک کا پانی نکالیں اور سادے پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ دھونے کے بعد پھر سے نچوڑیں تا کہ بچا ہوا پانی بھی نکل جائے، پھر اسے چھلنی میں ڈال کر پنکھے کے نیچے رکھ دیں تا کہ یہ مکمل طور پر خشک ہوجائیں۔

اجزاء اور طریقہ کار:

۔ ادرک کے جوے 7 عدد، لہسن کے ٹکڑے 4 عدد، کیری (آدھی کیری کو ٹکڑوں میں کاٹ لیں)، ہری مرچ 3 بڑی والی، ہرا دھنیا، ثابت زیرہ اور دھنیا 1، 1 چمچ، نمک 1 چمچ، لال مرچ 1 چمچ، ہلدی ½ چمچ۔ ان تمام چیزوں کو مکسر بلینڈ میں ڈال کر بلینڈ کریں اور اسکا پیسٹ تیار کرلیں

۔ ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں 2 درمیانی سائز کی کٹی ہوئی پیاز اور بلینڈ کیا ہوا پیسٹ شامل کر کے مکس کریں اور ہلکی آنچ پر 3 منٹ تک پکائیں اور پھر چولہے سے اتار دیں، ٹھنڈا ہونے کے بعد کریلوں میں یہ مصالحہ بھریں اور اسے دھاگے سے باندھ دیں، اور کچھ مصالحہ بچا کے رکھ لیں

۔ اب پین میں تیل گرم کر کے کریلوں کو گولڈن براؤن فرائی کر کے نکال دیں، پھر اسی پین میں 2 ٹماٹر، بچا ہوا مصالحہ، آدھی بچی ہوئی کیری کے ٹکڑے اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر بھون لیں۔ جب بھون جائے تو اس میں کریلے اور کٹی ہوئی 2 پیاز شامل کر کے 10 منٹ کیلیئے ڈھک کر رکھ دیں

۔ پیاز اور کریلے نرم ہونے کے بعد اس میں ہری مرچ اور دھنیا ڈال کر 2 منٹ کیلیئے دم پر رکھیں۔ لیجیئے مزیدار بھرے ہوئے کریلے تیار ہیں!

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   4115 Views   |   16 May 2023
Related Recipes
Reviews & Comments