رمضان میں بازار کا مہنگا روح افزاء خریدنے کے بجائے اب گھر میں خود بنائیں ایسا لال شربت، جو بنے مقدار میں زیادہ اور قیمت میں کم

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our رمضان میں بازار کا مہنگا روح افزاء خریدنے کے بجائے اب گھر میں خود بنائیں ایسا لال شربت، جو بنے مقدار میں زیادہ اور قیمت میں کم, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this رمضان میں بازار کا مہنگا روح افزاء خریدنے کے بجائے اب گھر میں خود بنائیں ایسا لال شربت، جو بنے مقدار میں زیادہ اور قیمت میں کم is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

آج کل مہنگائی اتنی ہوگئی ہے کہ ہر چیز کی قیمت کو پَر لگ گئے ہیں، اور ہمارے یہاں تو رمضان میں اشیاء سستی ہونے کے بجائے اور مہنگی کردی جاتی ہیں۔ اور مزے کی بات تو یہ ہے کہ اتنی مہنگی اشیاء خریدنے کے باوجود چیزوں کے ذائقے اب پہلے جیسے نہیں رہے۔

رمضان میں ایک چیز جو ہر گھر میں پائی جاتی ہے وہ ہے روح افزاء (لال شربت ) کی بوتل، پر وقت کے ساتھ ساتھ اسکا ذائقہ بھی ختم ہوتا جارہا ہے، جتنا بھی ڈالو ٹیسٹ ہی نہیں آتا۔

اسلیئے آج ہم آپ کو بتائیں گے گھر میں لال شربت بنانے کی ترکیب، جو چلے گا بھی زیادہ اور قیمت میں بھی بازار کے شربت کے مقابلے سستا پڑے گا۔

اجزاء:

۔ چینی 800 گرام
۔ گلاب ایسنز 2 قطرے
۔ کیوڑا ایسنز 2 قطرے
۔ ٹاٹری 1 چمچ
۔ لال رنگ کا فوڈ کلر

شربت بنانے کا طریقہ:

۔ ایک برتن میں 400 گرام چینی ڈال کر اس میں 2 کپ پانی شامل کریں اور چولہا جلا کر اسے پکنے کیلیئے رکھ دیں
۔ اور دوسرے برتن میں دیڑھ گلاس پانی ڈال کر اسے الگ سے ابالنے کیلیئے رکھ دیں
۔ جب چینی گُھل جائے تو اس میں بقایا 400 گرام چینی شامل کر کے ساتھ ہی جو پانی ابالنے رکھا تھا وہ بھی اس میں ڈال دیں، اور ایک تار کا شیرا بننے تک اسے درمیانے آنچ پر پکائیں
۔ پکائی کے دوران 2 چمچ دودھ ڈالیں، اس سے چینی کی میل اوپر آئے گی جسے آپ چھلنی یا چمچ کی مدد سے ساتھ ساتھ نکالتے جائیں
۔ اب اس میں ٹاٹری، گلاب اور کیوڑا ایسنز اور ریڈ فوڈ کلر شامل کر کے اس وقت تک پکائیں جب تک وہ ایک تار کا شیرا نہ بن جائے
۔ اب چولہا بند کر کے اسے ٹھنڈا ہونے کیلیئے چھوڑ دیں، اور ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے کسی بھی بوتل میں ٹائٹ ڈھکن لگا کر رکھ دیں
۔ اس ترکیب سے بنائے گئے شربت میں نہ تو چینی جمے گی اور نہ ہی کرسٹل آئیں گے، بلکہ یہ کافی عرصے تک صحیح چل سکتی ہے۔

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   5800 Views   |   20 Mar 2023
Related Recipes
Reviews & Comments