لیموں ہماری صحت کے لیئے بے حد ضروری ہے کیونکہ اس میں ایسٹک ایسڈ اور وافر مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جوکہ ہماری جلد اور بالوں کے لیئے انتہائی مفید ہے۔ لیموں پانی بھی کسی راحت سے کم نہیں ہے اور گرمی کے موسم میں تو لیموں پانی پی کر دل کو ٹھنڈک سی مل جاتی ہے
لیکن اس کو پینے کے فوائد بھی جان لیں اور کن لوگوں کو یہ استعمالنہیں کرنا چاہیئے ذرا وہبھی ایک نظر یہ پڑھ لیں تاکہ زحمت سے بچ سکیں۔
نظام ہاضمہ:
لیموں پانی نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔ اس میں موجود ایسڈ پروٹین کو ہضم کرنے میں معدے کی مدد کرتے ہیں اور شوگر لیول بھی کنٹرول ہوتا ہے۔
قوت مدافعت :
لیموں پانی قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی ہمارے جسم کو صحت مند اور توانا رکھتا ہے۔
جلد:
لیموں میں شامل وٹامن سی جلد کے لیئے بہت اہم ہے یہ کیل مہاسوں کے خالف بھی کام کرتا ہے اور بالوں کی نشوونما میں مثبت کردار ادا کرتا ہے۔
کینسر:
تحقیق کے مطابق:
" لیموں میں موجود نباتاتی کمپاﺅنڈز کینسر کے خلاف کام کرتے ہیں ارو جسم کو کینسر سے بچانے میں مدد دیتے ہیں"۔
دل اور جگر کے لیئے مفید: ماہرین کہتے ہیں کہ: " وٹامن سی سے بھرپور سبزیاں اور پھل کھانے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے اور لیموں ان میں سے ایک ہے"
اس میں ایسٹک ایسڈ کی مقدار سب سے زیادہ پائی جاتی ہے جو کہ گردے میں پتھری کو توڑتی اور ساتھ ہی نئی پتھری بننے سے بھی روکتا ہے۔
کن لوگوں کو لیموں نہیں پینا چاہیئے؟
مردوں کو لیموں پانی کم سے کم پینا چاہیئے کیونکہ اس سے ہارمونل مسائل آسکتے ہیں، لہٰذا کبھی کبھی پینا مناسب ہے۔
جن لوگوں کو معدے میں تیزابیت کا مسئلہ ہے وہ لیموں پانی پینے سے گریز کریں اس سے یہ مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔