جھریاں آپ کے حسن کی سب سے بڑی دشمن۔۔ جانیں انھیں چند دنوں میں غائب کرنے کی سستی سی ٹرک

کہتے ہیں حسن کا سب سے بڑا دشمن بڑھاپا ہے کیونکہ اس سے جلد پر جھریاں نمودار ہوجاتی ہیں۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ڈاکٹر بلقیس کی چہرے سے جھریاں دور کرنے کی ایک سادہ سی ٹپ بتانے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر بلقیس کا کہنا ہے کہ اس طریقے کو کم سے کم ایک ہفتے اور بہترین بتائج کے لئے 3 ماہ تک بار بار کریں تاکہ آپ کی موٹی سے موٹی جھریاں بھی دور ہوجائیں۔

جھریاں ختم کرنے کا طریقہ

اس کے لئے آپ کو گھر میں موجود کسی بھی قسم کا تیل یا پھر پیٹرولیم جیلی اور ایک ٹیپ چاہیئے ہوگا۔ ڈاکٹر بلقیس کا کہنا ہے کہ وہ چہرے کی خوبصورتی اور نشونما کے لئے روزانہ مختلف تیل استعمال کرتی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر بلقیس پہلے انگلیوں سے اوپر کی جانب جلد کی ورزش کرتی ہیں اس کے بعد ویسلین لگاتی ہیں۔ پھر ٹیپ کاٹ کر جھریوں والی جگہ سے تمام جھریاں ہٹا کر چپکا دیتی ہیں۔

فائدے

ان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ایک یا دو گھنٹے تک ٹیپ نہ نکالیں اور چہرے کو زیادہ نہ ہلائیں۔ روزانہ یہ عمل دہراتے رہنے سے عام جھریاں تو کچھ دنوں میں چلی جائیں گی اس کے علاوہ چند ماہ میں گہری شکنیں بھی کم ہوجائیں گی۔ اس طرہقے سے جلد کو نمی اور مختلف وٹامنز بھی مل جاتے ہیں جس سے اسکن صحت مند اور چمکدار ہوتی ہے۔

By khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2465 Views   |   04 May 2023
Related Recipes
Reviews & Comments