زیادہ بادام کھانے والے ہوجائیں خبردار ۔۔ ضرورت سے زیادہ بادام کھانے کے نقصانات جانتے ہیں؟

کوئی بھی چیز ضرورت سے زیادہ استعمال کرنے سے ہماری صحت کو نقصان پہنچتا ہے۔ یہاں آج بات کریں گے بہترین خشک میوا بادام کی جس میں بہت سارے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ بادام روزانہ کھانے سے ذہنی و جسمانی صحت بہتر رہتی ہے مگر اس کا زیادہ استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق بادام کی زیادہ مقدار کھانے سے صحت پر 8 اقسام کے مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

بادام میں بہت سارے غذائی اجزاء ہوتے ہیں لیکن ماہرین صحت اس کی زیادہ مقدار کا مشورہ نہیں دیتے۔ اگر آپ بھی ضرورت سے زیادہ بادام کھا رہے ہیں تو آج ہم بادام کے کچھ مضر اثرات بتاتے ہیں۔

محدود مقدار میں بادام کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال کئی مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں آج ہم آپ کو بہت زیادہ بادام کھانے کے کچھ نقصانات کے بارے میں بتارہے ہیں۔

1: ہاضمے کے مسائل

بہت زیادہ بادام کھانے سے ہاضمہ متاثر ہوسکتا ہے۔ اس میں موجود فائبر کی مقدار زیادہ کھانے کی صورت میں گیس اور اپھارہ سمیت ہاضمے کے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

2 : الرجی

اگر آپ زیادہ بادام کھانے کے عادی ہیں تو اس سے الرجی کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے۔ بادام سے الرجی متلی، خارش، سانس لینے میں دشواری، ہائی بلڈ پریشر ہوسکتا ہے۔

3: گردے کی پتھری

بادام میں آکسالیٹ پایا جاتا ہے اور بہت زیادہ بادام کھانے سے آکسا لیٹ کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے، جو گردوں میں جمع ہو کر پتھری کا سبب بن سکتی ہے۔ کوشش کریں بادام محدود مقدار میں کھائیں۔

4 : وٹامن ای کی ضرورت سے زیادہ مقدار

بہت زیادہ بادام کھانے سے وٹامن ای زہر بن سکتا ہے۔ اس سے آپ کی صحت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

Zyada Badaam Khane Ke Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Zyada Badaam Khane Ke Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zyada Badaam Khane Ke Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   988 Views   |   29 Jan 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

زیادہ بادام کھانے والے ہوجائیں خبردار ۔۔ ضرورت سے زیادہ بادام کھانے کے نقصانات جانتے ہیں؟

زیادہ بادام کھانے والے ہوجائیں خبردار ۔۔ ضرورت سے زیادہ بادام کھانے کے نقصانات جانتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ زیادہ بادام کھانے والے ہوجائیں خبردار ۔۔ ضرورت سے زیادہ بادام کھانے کے نقصانات جانتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔