السی کا جیل گھر پر بنائیں ڈھیروں فائدے اٹھائیں

السی کے بیج میں بے پنا ہ شفا بخش اجزاء پائے جاتے ہی جوہماری مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس سے ہمیں پروٹین،کاربوہائیڈریٹ،فائبر،کیلشییم،مینگنیشییم،فاسفورس،پوٹاشییم ملتے ہیں،صرف یہی نہیں اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور اینٹی آکسیڈینٹ کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔جس طرح اس کے بیج اور اس کا تیل صحت بخش ہے اسی طرح اس کا جیل بھی کئی طرح سے افادیت رکھتا ہے۔ اس کے بنانے کا طریقہ کیا ہے اور یہ کس طرح بالوں اور جلد کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے آئیے جانتے ہیں۔

جیل بنانے کا طریقہ:

السی کے بیج ایک چوتھائی کپ
پانی دوکپ

ترکیب:

کسی برتن میں دوکپ پانی لے کر اس میں ایک چوتھائی کپ السی کے بیج ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں۔کچھ ہی لمحوں بعد اس پر سفید جھاگ سے نمودار ہونگے، اس موقع پر آنچ مزید د ھیمی کر دیں اور چمچ چلاتے رہیں یہ آہستہ آہستہ گاڑھا ہو کر جیل کی شکل اختیار کر لے گا اگر آپ اسے زیا دہ پکائیں گے تو یہ اتنا ہی گاڑھا ہو نا شروع کر دے گا،اب اسے کسی کپڑے سے چھان لیں،لیجئے السی کا جیل تیار ہوگیا آپ اسے کسی جار میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں اسے ایک ہفتے تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔السی کاجیل کئی طرح کے وٹامنز جیسے وٹامن بی،وٹامن ای،آئرن اور میگنیشییم سے بھرپور ہوتا ہے جو جلد اور بالوں کی بہتر نشوونما کے لئے از حد ضروری ہے۔اسی لئے یہ جیل بالوں کی بڑھوتری اور جلد کو صحت مند رکھنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔

بالوں کی بہتر نشوونما کے لئے

السی کا جیل اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھر پور ہونے کی بنا پر بالوں کی فولیکلز کی بہتر نشوونما کرتا ہے جس سے بال تیزی سے بڑھتے اور گھنے ہوتے ہیں۔وٹامن ای کی موجودگی سر کی جلد کو غذ ائیت فراہم کرتی ہے ا ور فری ریڈیکل کے نقصان کو کم کرتی ہے۔ اسے بالوں پرلگائیں اور پہلے اور بعد کا جائزہ لیں آپ واضح فرق محسوس کریں گے۔بہتر نتائج کے لئے اسے روز استعمال کریں۔

سر کی جلد کو جلن سے محفوظ رکھے

اس جیل کے استعمال سے سر میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جو اس کو صحت مند رکھتی ہے اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سر میں کسی بھی طرح کی جلن کو ختم کرتا ہے۔

گھنگریالے بالوں کی بہتر حفاظت

اس میں موجود وٹامن ای ایک مشہور اینٹی آکسیڈنٹ موئسچرائزر ہے جو بالوں کے لئے نقصان دہ فری ریدیکلز کا مقابلہ کر کے بالوں کے گھنگریالے پن کو برقرار رکھتا ہے اور ان کی قدرتی چمک میں اضافہ کے ساتھ صحت مند رکھتا ہے۔

بالوں کی چمکدار اور جلد کو ہموار بنائیں

یہ جیل بالوں اور جلد کو خشک ہو نے بچاتا ہے، غذائیت سے محروم اور خشک بالوں پر بہترین طریقے سے کام کرتا ہے اور نہیں چمک دے کر صحت مند بناتا ہے۔السی کے جیل میں موجود فیٹی ایسڈقدرتی نمی کو برقرار رکھتے ہیں۔جس سے جلد اور بال چمکدار اور ہموار نظر آتے ہیں۔

بالوں کو ڈھلتی عمر کے اثرات سے بچائے

اس جیل میں بہترین نشوونما کرنے والے اجزاء جیسے میگنیشییم،میگنیز،وٹامن ای وغیرہ فری ریڈیکلز کے نقسان کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور ساتھ ہی عمر رسیدگی کے اثرات جیسے بالوں کا سفید ہونا،گرنا اورکمزور ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں۔یہ بالوں کے معیار کو بہتر بنا کراس کی نشوونما میں اضافہ کرتا ہے۔

جواں جلد کے لئے موئثر

السی کا جیل چہرے پر کسی بھی اینٹی ایجینگ جیل کی طرح کام کرکے جلد کے مردہ خلیات کو دور کرتا ہے۔تحقیق کے نتائج کے مطابق اس جیل میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈجلد کو خشک اور ڈھیلی ہونے بچاتا ہے اور جلد کی اندرونی تہہ جسے ایپی ڈرمس کہا جاتاہے میں پانی کی سطح کو برقرار رکھنے مدد فراہم کرتاہے۔جس سے چہرہ جھریوں اور جھائیوں سے محفوظ رہتا ہے۔

جلد کی حساسیت کو کم کرے

حساس جلد کسی بھی انفیکشن کا فوری شکار ہوسکتی ہے جس سے جلد پر اندرونی سوزش اورجلن کے مکانات بڑھ جاتے ہیں۔ایک مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس جیل کا روزانہ استعمال جلد کی حساسیت کو کم کرتا ہے۔ اس میں شامل غیر حل شدہ فیٹی ایسڈ جلد پر نقصان پہنچانے والے اثرات سے رکاوٹ بننے والے عمل کو مزید بہتر بناکر جلد کی نمی کو برقرار رکھتے ہیں۔اس طرح جلد سورج کی مضر شعاعوں سے محفوظ رہتی ہے۔ اسے چہرے کی جلد پر پہلے تھوڑے سے حصے پر لگا کر دیکھیں اگر جلن یا ریشیز ہو تو اسے استعمال نہ کریں۔

استعمال کا طریقہ:

اسے ہمیشہ پانی سے تر چہرے اور گیلے بالوں میں استعمال کریں اور دس سے بیس منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ بہتر نتائج کے لئے اسے بلا ناغہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Alsi Gel Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Alsi Gel Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Alsi Gel Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina Yousuf  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4167 Views   |   24 Oct 2021
About the Author:

Hina Yousuf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina Yousuf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 November 2024)

السی کا جیل گھر پر بنائیں ڈھیروں فائدے اٹھائیں

السی کا جیل گھر پر بنائیں ڈھیروں فائدے اٹھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ السی کا جیل گھر پر بنائیں ڈھیروں فائدے اٹھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔