12 گھنٹے ٹیکسی چلاتی ہوں اور بچی کو ساتھ رکھتی ہوں۔۔ گھر چلانے کے لئے دن بھر کام کرنے والی عظیم ماں کی کہانی جو کام کے وقت بھی ممتا کا ساتھ نہیں چھوڑتی

ماں کا کوئی نعم البدل نہیں۔ جہاں باپ کمانے نکلتا ہے تو اولاد کی ذمہ داری بیوی پر چھوڑ دیتا ہے لیکن جب ماں کمانے نکلتی ہے تو کام کے دوران بھی اولاد کی فکر رہتی ہے اور کوش کرتی ہے کہ ایسی نوکری کرے جس میں بچے ساتھ رکھنے کی اجاز ہو۔ ایسی ہی کہانی ہم آپ کو آج بتانے جارہے ہیں۔

“میری بیٹی چھوٹی ہے۔ گھر پر چھوڑ کر جاؤں تو ماں کے بغیر نہیں رہ پاتی۔ رونے لگتی ہے۔ میں گھر چلانے کے لئے دن میں 12 گھنٹے ٹیکسی چلاتی ہوں اس لئے بچی کو ٹیکسی میں بھی ساتھ رکھتی ہوں“

یہ کہنا ہے نندنی کا جو بھارت میں بینگلور میں ٹیکسی چلاتی ہیں۔ چند دن پہلے ان کی ٹیکسی میں راہول سسی نامی شخص نے سفر کیا اور اپنا تجربہ لنکڈ ان پر بیان کرتے ہوئے لکھا کہ “جب میرے دوست نے میرے لئے ٹیکسی بلائی اور میں نے اس میں سفر کیا تو مجھے احساس ہوا گاڑی کے اگلی سیٹ پر ایک بچہ سورہا تھا۔ مجھ سے رہا نہیں گیا اور میں نے گاڑی چلانے والی خاتون ڈرایئور سے پوچھ لیا کہ کیا یہ آپ کا بچہ ہے تو انھوں نے بتایا کہ وہ ایک ورکنگ مدر ہیں اور گھر چلانے کے لئے کام پر نکلتی ہیں تو ان کی بچی ان کے بغیر نہیں رہ پاتی اس لئے وہ اسے ساتھ رکھنے پر مجبور ہیں“

راہول سسی مزید لکھتے ہیں کہ خاتون ڈرائیور کی کہانی اتنی متاثر کن تھی کہ میں انھیں داد دیے بغیر نہیں رہ سکا۔ میں نے ان سے کہا کہ کیا میں آپ کی تصویر لے سکتا ہوں؟ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آپ تصویر کیوں لینا چاہتے ہیں۔ میں نے انھیں بتایا کہ میں آپ کی کہانی لکھنا چاہتا ہوں تا کہ لوگ آپ جیسی خواتین کی عزت کریں اور زندگی کی جنگ کو اپنی گھریلو ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے لڑنا سیکھیں۔

Din Bhar Kam Karne Wali Azeem Maan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Din Bhar Kam Karne Wali Azeem Maan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Din Bhar Kam Karne Wali Azeem Maan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   30336 Views   |   05 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

12 گھنٹے ٹیکسی چلاتی ہوں اور بچی کو ساتھ رکھتی ہوں۔۔ گھر چلانے کے لئے دن بھر کام کرنے والی عظیم ماں کی کہانی جو کام کے وقت بھی ممتا کا ساتھ نہیں چھوڑتی

12 گھنٹے ٹیکسی چلاتی ہوں اور بچی کو ساتھ رکھتی ہوں۔۔ گھر چلانے کے لئے دن بھر کام کرنے والی عظیم ماں کی کہانی جو کام کے وقت بھی ممتا کا ساتھ نہیں چھوڑتی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 12 گھنٹے ٹیکسی چلاتی ہوں اور بچی کو ساتھ رکھتی ہوں۔۔ گھر چلانے کے لئے دن بھر کام کرنے والی عظیم ماں کی کہانی جو کام کے وقت بھی ممتا کا ساتھ نہیں چھوڑتی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔