لیموں خریدنے میں پیسے کیوں خرچ کریں جب گھر میں ہی اگا سکتے ہیں؟ رسیلے اور ڈھیروں لیموں سے لدے پودے اگانے کا آسان طریقہ

لیموں لینے بازار جاؤ تو کہیں 1200 روپے کلو لیموں مل رہے ہیں اور کہیں خبر چل رہی ہے کہ 300 روپے کا ایک بھی لیموں نہیں ملے گا۔ لیموں نہ ہوا سونا ہوگیا جو اب منہ مانگے داموں مل رہا ہے۔ البتہ اب فکر کی کوئی بات نہیں کیوں کہ ہم اپنے قارئین کو ایسا طریقہ بتانے جارہے ہیں جس سے انھی دکان داروں کے بلاوجہ کے نخرے نہیں اٹھانے پڑیں گے اور کھٹے میٹھے رس دار لیموں سارا سال اپنے گھر میں ہی مل جایا کریں گے۔

پاکستان میں لیموں کی کامیاب اقسام جو گھر میں آسانی سے لگ جاتی ہیں

سب سے پہلے آپ کسی پودوں کی دکان جائیں اور لیموں کا ایسا پودا خریدیں جس پر لیموں لگا ہوا ہو۔ کبھی بھی بیج سے لیموں کا پودا نہ اگائیں کیوں کہ جب تک اس کی گرافٹنگ نہ کی جائےاس پر پھل نہیں آتے اس لئے بجائے وقت ضائع کرنے کے دکان دار سے لیموں کا پودا خرید لیں۔ بڑا اور پھل لگا پودا ڈھائی سو جب کہ چھوٹا پودا 50 روپے سے 100 تک کا مل جائے گا۔

پودے کی حفاظت کیسے کریں؟

پاکستان میں لیموں کی بہتین اقسام میں چائنہ لیمو اور دیسی لیموں شامل ہیں۔ دیسی لیموں میں اگرچہ پھل آنے میں 4,5 سال لگ جاتے ہیں لیکن ان کا پھل بڑا اور رس دار ہوتا ہے جبکہ چائنہ لیموں میں سارا سال ہی پھل لگا رہتا ہے جو نسبتاً چھوٹا ہوتا ہے۔ لیموں کے پودے کو براہِ راست دھوپ میں رکھیں اور گرمی کے موسم میں روز پانی دیں لیکن زیادہ مقدار میں نہیں دیں۔ جب لیموں پر پھول نکل آئیں تو پانی دینا کم کر دیں۔

لیموں کے پتوں پر لاروا حملہ کر دیتے ہی اور پتوں اور پھل کو کھانے لگتے ہیں اس لئے اس کے پودے پر باقاعدگی سے اسپرے کرنا ضروری ہے۔ لیموں کے پودے کی جڑیں گملے کی اوپری سطح پر ہوتی ہیں اس لئے گوڈی کرنے کے لئے کسی تیز چیز کا استعمال نہ کریں۔ اگر لیموں کا پودا زمین میں لگایا جائے تو خوب بڑھتا ہے اور بہت زیادہ پھل دیتا ہے۔

Ghar Mein Lemon Ugane Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ghar Mein Lemon Ugane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghar Mein Lemon Ugane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2854 Views   |   25 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

لیموں خریدنے میں پیسے کیوں خرچ کریں جب گھر میں ہی اگا سکتے ہیں؟ رسیلے اور ڈھیروں لیموں سے لدے پودے اگانے کا آسان طریقہ

لیموں خریدنے میں پیسے کیوں خرچ کریں جب گھر میں ہی اگا سکتے ہیں؟ رسیلے اور ڈھیروں لیموں سے لدے پودے اگانے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لیموں خریدنے میں پیسے کیوں خرچ کریں جب گھر میں ہی اگا سکتے ہیں؟ رسیلے اور ڈھیروں لیموں سے لدے پودے اگانے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔