اگر آپ کے بھی سامنے سے بال غائب ہو رہے ہوں تو۔۔ گنج پن اور بال جھڑنے کا مسئلہ آسانی سے حل کریں، جانیں 4 آسان گھریلو ٹپس

بالوں کی خوبصورتی کا دارومدار ہماری صحت اور ماحول پر ہوتا ہے۔ اگر کوئی بھرپور خوراک نہیں لیتا تو اس کا نتیجہ خراب، کمزور اور الجھے ہوئے بالوں کی صورت نکلے گا اسی طرح اگر کوئی بہت زیادہ دھوپ میں رہتا ہے یا کھارا پانی استعمال کرتا ہے تو بھی بال خراب، روکھے اور بے جان لگیں گے اور الجھتے رہیں گے۔ لیکن اگر مناسب دیکھ بھال اور آزمودہ گھریلو ٹوٹکے استعمال کیے جائیں تو بالوں کی صحت بھی اچھی کی جاسکتی ہے اور پہلے سے خراب بالوں کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔ نیچے ہم کچھ آسان ٹوٹکے بتا رہے ہیں جن کو آزما کر آپ بھی لمبے خوبصورت بالوں کو حاصل کرنے کی خواہش پوری کرسکتی ہیں

الجھے بالوں کو اس ٹوٹکے سے سلجھائیں

جب بال پتلے ہوتے ہیں تو زیادہ الجھتے ہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ایک ایلوویرا کا پتا لیں اور اس کا گودا نکال کر آدھی پیالی ناریل کے تیل میں ملا کر بالوں میں مساج کریں۔ کم سے کم ایک گھنٹہ یا رات بھر لگا رہنے دیں اور پھر کسی مائلڈ یا بے بی شیمپو سے بال دھو لیں۔ کوشش کریں کے بال سلجھانے کے لئے موٹے دندانوں والا کنگھا استعمال کریں کیونکہ اس سے بال کم ٹوٹتے ہیں

ماتھے سے بال غائب ہورہے ہیں تو۔۔۔

اکثر ماتھے سے بال غائب ہونے لگتے ہیں اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہاں نئے بال اگنا بند ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے سامنے سے بال کم ہو کر گنج پن پیدا ہونے لگتا ہے۔ بالوں کو اگانے کے لئے دو پیاز کا رس نکالیں اور چھان کر وٹامن ای کی کیپسول شامل کرلیں۔ اگر کیپسول نا ملے تو وٹامن ای کا تیل چند قطرے ملا لیں اور اس مکسچر کو اچھی طرح سر پر لگا لیں۔ یہ طریقہ وہ مرد بھی استعمال کرسکتے ہیں جن کے بال سر کے بیچ میں سے غائب ہو رہے ہوں

خشکی اور سکری سے جان چھڑائیں

ایک پیالی دہی، ایک لیموں کا رس اور آدھا پیالی ناریل کا تیل ملا کر بالوں کی جڑ سے سرے تک اچھی طرح لگائیں۔ آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں پھر بال دھو لیں۔ بہترین نتائج کے لئے یہ تمام ٹوٹکے ہفتے میں تین بار استعمال کریں

بالوں کو مضبوط اور لمبا بنائیں

ایک لہسن کی پوتھی سے تمام جوئے نکال کر چھین لیں اور کاٹ کر ٹکڑے کرلیں۔ ان ٹکڑوں کو ایک پیالی ناریل کے تیل میں ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں۔ 10منٹ پکانے کے بعد تیل نتھار لیں اور نیم گرم تیل سے بالوں میں مساج کریں۔ بال مضبوط بھی ہوں گے اور تیزی سے بڑھیں گے۔ اس طریقے سے سر کی جوئیں بھی ختم ہوجاتی ہیں

Ganj Pan Ka Asan Ghrelu Totkay

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Ganj Pan Ka Asan Ghrelu Totkay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ganj Pan Ka Asan Ghrelu Totkay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Najeeb  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   14967 Views   |   08 Jul 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Najeeb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Najeeb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اگر آپ کے بھی سامنے سے بال غائب ہو رہے ہوں تو۔۔ گنج پن اور بال جھڑنے کا مسئلہ آسانی سے حل کریں، جانیں 4 آسان گھریلو ٹپس

اگر آپ کے بھی سامنے سے بال غائب ہو رہے ہوں تو۔۔ گنج پن اور بال جھڑنے کا مسئلہ آسانی سے حل کریں، جانیں 4 آسان گھریلو ٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ کے بھی سامنے سے بال غائب ہو رہے ہوں تو۔۔ گنج پن اور بال جھڑنے کا مسئلہ آسانی سے حل کریں، جانیں 4 آسان گھریلو ٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔