چینی کا زیادہ استعمال کہیں آپ کو دماغی ذیابیطس کی بیماری کی طرف تو نہیں دھکیل رہا؟جانیے چینی کی وجہ سے آپ کن جسمانی عوارض کا شکار ہوسکتے ہیں؟

چینی یا شکر کا استعمال ہماری روزمرہ زندگی میں کسی نہ کسی صورت موجود ہے۔ اس وقت باہر کا کھانا کھانا ایک فیشن بن چکا ہے، اور باہر کے کھانوں میں شکر یا چینی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، اس کے علاوہ ہمارے یہاں چائے میں بھی جب تک بھربھرکرچینی یا شکر کا استعمال نہ کیا جائے اس وقت تک ہمیں لگتا ہی نہیں ہے کہ ہم نے چائے پی ہے۔ چینی یا شکر واقعی ہمارے لئے زہر ہے، اس کا انحصاراس بات پر ہے کہ ایک انسان اوسطاً کتنی چینی روزانہ ہضم کرلیتا ہے جیسے عالمی ادارہ صحت نے روزانہ پچیس گرام شکر کو صحت کے لیے موزوں قرار دیا ہے تاہم اوسطاً ہر پاکستانی روزانہ 62 گرام یہ میٹھا زہراپنے جسم کا حصہ بناتا ہے۔ تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ چینی کی یہ زیادہ مقدار ہمارا جسم کس انوکھے انداز سے ذخیرہ کرتا ہے ؟ نہیں تو جان لیں کیونکہ اس کے بغیر میٹھے سے دوری اختیار کرنا مشکل ہوجائے گا۔

ٹائپ تھری ذیابیطس یا دماغی ذیابیطس کا خطرہ۔

ایک تحقیق کے دوران ٹائپ تھری ذیابیطس کی اصطلاح استعمال کی گئی تھی، جو انسولین کی مزاحمت، بہت زیادہ چربی والی غذاؤں اور الزائمر کے درمیان تعلق بناتی ہے، درحقیقت یہ الزائمر کے شکار افراد کے نظام ہضم کے امراض کا نام ہے جس سے ان کے دماغ کی گلوکوز اور توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچتا ہے، یعنی اسے دماغی ذیابیطس بھی کہا جاسکتا ہے

شکرجسم کو ذیابیطس کا شکار بناتی ہے۔

ایک طبی تحقیق کے مطابق شکر کے استعمال سے اگرکوئی فرد روزانہ اضافی ڈیڑھ سو کیلیوریز حاصل کرے تو اس میں ذیابیطس کا خطرہ 1.1 فیصد زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

شکر دل کے دورے کا سبب بن سکتی ہے۔

اگر آپ شکر سے صرف ذیابیطس سے بچنے کے لیے اجتناب کرتے ہیں تو درحقیقت آپ اپنے دل کو بھی تحفظ فراہم کررہے ہوتے ہیں، کیونکہ امراض قلب اور ذیابیطس کے درمیان تعلق موجود ہے۔ امراض قلب اور فالج ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افراد میں موت کی وجوہات میں سرفہرست ہے۔

شکرجگر پر چربی چڑھانے کا باعث بن سکتی ہے۔

شکر میں موجود عنصرمونوسکیرائیڈ آپ کے جگر کو زیادہ چربی جمع کرنے پر مجبور کرتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ فیٹی لیورنامی بیماری میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

شکر سے خون کی شریانوں میں تنگی۔

شکر کے استعمال سے دوران خون میں انسولین بڑھ جاتی ہے، جس کا اثر جسم کے خون کی گردش، نظام اورشریانوں پر پڑتا ہے، انسولین کی زیادہ مقدار سے شریانوں میں مسلز سیلز کی گردش معمول سے زیادہ تیز ہوتی ہے، جس سے شریانوں کی دیواروں مٰں تناؤ بڑھتا ہے اور ہائی بلڈپریشر کا شکار کرنے کے بعد فالج یا دل کے دورے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

شکر آپ کی توانائی نچوڑ لیتی ہے۔

آپ کو کبھی یہ احساس ہوا کہ چاکلیٹ بار کھاتے ہی آپکے اندر توانائی کی لہر پیدا ہوتی ہے اور پھر جلد ہی آپ تھکاوٹ محسوس کرنے لگتے ہیں۔ درحقیقت شکر کو کھانے کے بعد جسم مزید شکر کا مطالبہ کرنے لگتا ہے اور یہ سائیکل چلتا رہتا ہے۔ جس کے نتیجے میں جب تک آپ کچھ میٹھا کھا نہ لیں آپ کو جسمانی توانائی میں کمی کا احساس ستاتا رہتا ہے۔

Ziada Cheeni Ke Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ziada Cheeni Ke Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ziada Cheeni Ke Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2259 Views   |   24 Feb 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 23 November 2024)

چینی کا زیادہ استعمال کہیں آپ کو دماغی ذیابیطس کی بیماری کی طرف تو نہیں دھکیل رہا؟جانیے چینی کی وجہ سے آپ کن جسمانی عوارض کا شکار ہوسکتے ہیں؟

چینی کا زیادہ استعمال کہیں آپ کو دماغی ذیابیطس کی بیماری کی طرف تو نہیں دھکیل رہا؟جانیے چینی کی وجہ سے آپ کن جسمانی عوارض کا شکار ہوسکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چینی کا زیادہ استعمال کہیں آپ کو دماغی ذیابیطس کی بیماری کی طرف تو نہیں دھکیل رہا؟جانیے چینی کی وجہ سے آپ کن جسمانی عوارض کا شکار ہوسکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔