والد نے بھی مرنے سے پہلے اسلام قبول کیا اور ۔۔ برادری آج بھی ناراض مگر اللہ! محمد یوسف کس شخص سے متاثر ہو کر اسلام کی جانب آئے؟

محمد یوسف ایک سابق پاکستانی کرکٹر ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز مارچ 1998 میں کیا۔ جب محمد یوسف نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا تو وہ ایک عقیدت مند عیسائی تھے اور ان کا نام یوسف یوحنا تھا۔ محمد یوسف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے دس سال سے زیادہ عرصے تک کھیلے۔ انہوں نے 2010 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے ٹیم پاکستان کی کوچنگ شروع کی۔

حال ہی میں، محمد یوسف نے نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اسلام کی جانب اپنے حیرت انگیز سفر کے بارے میں بات کی۔

اسلام کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ، "ہدایت اللہ کے ہاتھ میں ہے، اللہ کی بہترین نعمت کلمہ اور ہدایت ہے، اگر آپ کے پاس تمام دولت ہے لیکن حقیقی ہدایت (کلمہ) نہیں، تو آپ کا مال بے کار ہے۔ اگر آپ کلمہ پڑھیں اور اسلام قبول کر لیں تو آپ ضرور جنت میں جائیں گے، یہ ایک عام حقیقت اور اسلام کا سب سے بڑا فائدہ ہے۔

میں نے اسلام قبول کیا اور تین سال تک چھپایا۔ اس کے علاوہ میں مولوی فہیم صاحب سے ملنے جانے لگا جو اللہ کے پیغام کے بارے میں بات کرتے تھے۔ میں اللہ کے پیغام میں دلچسپی لے رہا تھا اور مجھے متاثر کرنے والے سعید انور تھے، جب میں اسلام قبول کرنے کے لیے تیار ہوا تو انہوں نے مجھے کلمہ پڑھایا اور مولوی فہیم کے پاس لے گئے۔ میں دراصل سعید انور سے بہت متاثر تھا کیونکہ وہ اسلامی تعلیمات اور سنت پر صحیح سے عمل کرتے تھے، اگرچہ وہ پیدائشی مسلمان تھے لیکن وہ متقی بن گئے تھے۔ میں نے 3 سال تک اس بات کو ظاہر نہیں کیا اور اس دوران میں سنچری بنانے کے بعد کراس بناتا تھا کیونکہ مجھے لوگوں سے چھپانے کی ہدایت کی گئی تھی۔"

مذہب تبدیل کرنے کے بعد کا بتاتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ، "اسلام قبول کرنے کے بعد میرا خاندان مجھ سے ناراض تھا، میری برادری مجھ سے ناراض تھی، وہ اب بھی مجھ سے ناراض ہیں اور مجھے اس بات پر کوئی اعتراض نہیں، ظاہر ہے کہ میں ان کا حصہ تھا اور اپنا مذہب مکمل طور پر تبدیل کر لیا تھا۔ شروع میں تو میرے والدین بھی ناراض تھے لیکن والد ایک سادہ آدمی تھے، انہوں نے کہا، اگر تم اسلام قبول کر چکے ہو تو ٹھیک ہے۔ میرے والد نے بھی مرنے سے پہلے اسلام قبول کیا، میں ان کے پاس گیا، انہوں نے کلمہ پڑھا، یہ اللہ کی سب سے بڑی نعمت تھی میرے لیئے۔ میری والدہ بھی خوش قسمت تھیں کہ انہوں نے اسلام قبول کیا۔ میری بیوی نے بھی صحیح تعلیم کے بعد اپنی رضامندی سے اسلام قبول کیا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ، "میں سمجھتا ہوں کہ کرکٹ میری زندگی میں ایک مقصد کے طور پر آئی، کیونکہ اس نے اسلام کی طرف میری راہ ہموار کی۔"

Mohammad Yousuf Shares His Journey To Islam

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mohammad Yousuf Shares His Journey To Islam and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mohammad Yousuf Shares His Journey To Islam to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   23779 Views   |   04 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 November 2024)

والد نے بھی مرنے سے پہلے اسلام قبول کیا اور ۔۔ برادری آج بھی ناراض مگر اللہ! محمد یوسف کس شخص سے متاثر ہو کر اسلام کی جانب آئے؟

والد نے بھی مرنے سے پہلے اسلام قبول کیا اور ۔۔ برادری آج بھی ناراض مگر اللہ! محمد یوسف کس شخص سے متاثر ہو کر اسلام کی جانب آئے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ والد نے بھی مرنے سے پہلے اسلام قبول کیا اور ۔۔ برادری آج بھی ناراض مگر اللہ! محمد یوسف کس شخص سے متاثر ہو کر اسلام کی جانب آئے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔