دن میں کتنی دفعہ دہی کھانے سے وزن کم ہوتا ہے؟ طریقہ اور وجہ جانیے اور اسمارٹ نظر آئیے

وزن کم کرنے کے لیے ڈائٹنگ کا مطلب اکثر لوگوں کے ذہن میں بغیر نمک بغیر لذت اور بغیر چکنائی کے کھانوں کا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اکثر افراد جو وزن کم کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں ڈائٹنگ کر تو لیتے ہیں مگر ڈائٹنگ کے لیے کھائے جانے والے کھانوں کو کبھی بھی پسند نہیں کرتے بلکہ مجبوراً کھاتے ہیں
مگر آج ہم آپ کو ایک ایسے کھانے کی چیز کے بارے میں بتائیں گے جو کہ نہ صرف ذائقے کے اعتبار سے اتنی لذيذ ہے کہ اس کو کھانے والا اس کو بار بار کھانے پر مجبور ہو جائیں بہت کم لوگ اس بات کو جانتے ہیں کہ دہی لذت کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے کی تاثیر کا بھی حامل ہے۔ کیوں کہ اس کے استعمال سے اس میں موجود خصوصیات کے سبب وزن میں تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے-

دہی وزن کم کرنے میں کس طرح مفید

دہی ایک کم کیلوری والی غذا کے طور پر جانا جاتا ہے ماہرین کے مطابق اس کا استعمال 61 فی صد تک جسم کی فاضل چکنائی کو پگھلانے کا سبب بن سکتا ہے- اس کے علاوہ یہ پیٹ کی اس ضدی چربی کو بھی پگھلانے کا باعث بنتا ہے جس کو ختم کرنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے-

ڈائٹنگ کے باوجود جسم کو صحت مند رکھتا ہے

عام طور پر ڈائٹنگ کرنے والے افراد جسمانی کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں اس کا بنیادی سبب یہ ہوتا ہے کہ وہ جس غذا کا استعمال کرتے ہیں وہ وزن تو کم کر دیتی ہے- مگر اس کے ساتھ ساتھ ہڈيوں اور پٹھوں کو بھی کمزور کرنے کا سبب بن جاتی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں دہی کیلشیم سے بھر پور غذا کے طور پر جانا جاتا ہے کیوں کہ اس کی تیاری میں دودھ کا استعمال ہوتا ہے جو ہڈیوں اور پٹھوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔

پروبائوٹک اجزا کا حامل

دہی کے اندر پرو بائيوٹک اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ ہاضمے کو مضبوط اور بہتر بناتا ہے اور نظام انہضام کو ایسے فائدہ مند بیکٹیریا فراہم کرتا ہے جو کہ ہاضمے کے لیے مفید ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے غذا اچھی طرح ہضم ہوتی ہے اور جسم کے تمام حصوں تک توانائي پہنچانے کا سبب بنتی ہے جس سے وزن میں واضح کمی واقع ہوتی ہے-

پروٹین سے بھرپور

دہی پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ پیٹ کو کافی دیر تک پر شکمی کا تاثر دیتا ہے اس وجہ سے اس کے استعمال کے سبب زیادہ دیر تک بھوک محسوس نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے-

کیلشیم سے بھرپور

دہی میں کیلشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق سو گرام دہی میں اسی ملی گرام تک کیلشیم موجود ہوتی ہے جو کہ نہ صرف ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے بلکہ جسم میں سے فاضل چکنائی کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔ کیلشیم جسم کے میٹابولزم کو تیز کر کے فاضل چکنائی کو پگھلانے کا سبب بنتا ہے جس سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے- ماہرین کے مطابق فاضل کیلشیم کا استعمال پیٹ کی چربی کو کم کرنے کا باعث ہوتا ہے-

وزن کم کرنے کے لیے دہی کو کیسے کھانا چاہیے

دہی کو کسی بھی طرح اور کسی بھی وقت کھانا مفید ثابت ہوتا ہے اس کو صبح ، دوپہر شام ہر وقت کھایا جا سکتا ہے- اس کو کھانے کے لیے اس کے اندر سلاد شامل کر کے بھی اس کو کھایا جا سکتا ہے یا پھر اس کی چٹنی بنا کر اس کو چکن وغیرہ کے ساتھ بھی کھایا جا سکتا ہے جب کہ اس کے علاوہ اس میں دلیہ شامل کر کے بھی کھایا جا سکتا ہے یہ ہر صورت میں مفید ثابت ہوتا ہے-

Din Mein Kitni Bar Dahi Khane Se Wazan Kam Hota Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Din Mein Kitni Bar Dahi Khane Se Wazan Kam Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Din Mein Kitni Bar Dahi Khane Se Wazan Kam Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Laraib  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4732 Views   |   25 May 2022
About the Author:

Laraib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Laraib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

دن میں کتنی دفعہ دہی کھانے سے وزن کم ہوتا ہے؟ طریقہ اور وجہ جانیے اور اسمارٹ نظر آئیے

دن میں کتنی دفعہ دہی کھانے سے وزن کم ہوتا ہے؟ طریقہ اور وجہ جانیے اور اسمارٹ نظر آئیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دن میں کتنی دفعہ دہی کھانے سے وزن کم ہوتا ہے؟ طریقہ اور وجہ جانیے اور اسمارٹ نظر آئیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔