گردوں کو متاثر کرنے والی تباہ کن عادات کون سی ہیں ؟ان سے بچنا کیوں ضروری ہے؟

گردے ہمارے جسم کا ایک بہت اہم حصہ ہیں جو ہماری صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ گردے ہمارے جسم سے فاسد مادوں کو خارج کر کے ہمارے خون کو صاف کرتے ہیں اور منرلز کو جسم میں جذب کر کے ان کو جسم کے لئے کارآمد بناتے ہیں۔ گردوں کی خرابی کا ہمیں کئی سال تک پتہ نہیں چل پاتا کیونکہ اگر 20 فیصد بھی گنجائش ہو تو گردے اپنے افعال ادا کرتے رہتے ہیں اسی لئے اس بیماری کو "خاموش بیماری" کہا جاتا ہے جس کا آخری وقت میں پتہ چلتا ہے۔ اسی لیے اس کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔ یہاں ہم کچھ ایسی عادات کا ذکر کر رہے ہیں جو لوگوں میں بہت عام ہیں اورجس کی وجہ سے گردوں پر بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے اور ان کی وجہ سے بہت زیادہ خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔
پانی زیادہ نہ پینا
پیشاب روکنا
خوراک میں نمک کا زائد استعمال
مٹھاس کا زائد استعمال
نیند پوری نہ کرنا
گوشت کا زیادہ استعمال
الکوحل کا استعمال
منرلز اور وٹامنز کی کمی

پانی زیادہ نہ پینا

پانی کا کم استعمال ہمارے گردوں کے لئے خطرناک ثابت ہو تا ہے ۔پانی زیادہ نہ پینے سے گردوں پر دباؤ پڑتا ہے۔اس سے یہ فیل بھی ہو سکتے ہیں اس لیے پانی کا استعمال مناسب مقدار میں کرنا ضروری ہے۔

پیشاب روکنا

ہمارے یہاں بہت سے لوگوں کو عادت ہوتی ہے کہ وہ باہر جاتے ہیں تو کہیں جا کر پیشاب کرنا پسند نہیں کرتے سارا سارا دن پیشاب روکے رکھتے ہیں۔اس سے زہریلے (فاسد) مادے خون میں شامل ہو جاتے ہیں اور گردوں کو فیل کر دیتے ہیں۔

خوراک میں نمک کا زائد استعمال

ہمارے جسم کی یہ ضرورت ہوتی ہے کہ سوڈیم کی مناسب مقدار اس کو ملتی رہے ورنہ اس کی کمی سے خاصے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں لیکن کچھ لوگ اپنی خوراک میں بہت زیادہ نمک کا استعمال کرتے ہیں جس سے گردوں پر بہت دباؤ پڑتا ہے اور بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔اسی لئے یہ کہا جاتا ہے کہ ایک دن میں 5 گرام سے زیادہ نمک استعمال نہ کیا جائے۔

مٹھاس کا استعمال

جو لوگ اندازاً دو یا اس سے زیادہ میٹھی ڈرنکس اپنے معمولات میں شامل رکھتے ہیں ان کے پیشاب میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے،پروٹین کا آپ کے پیشاب میں شامل ہونے کا مطلب ہے کہ یہ اس بات کی نشانی ہے کہ آپ کے گردے اس طرح کام نہیں کر رہے جیسا کہ انہیں کرنا چاہیے۔ جاپان کی ایک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق 2 یا 2 سے زیادہ سوڈا ڈرنکس استعمال کرنا گردوں کی بیماری کے امکان کو بڑھا دیتا ہے۔

نیند پوری نہ کرنا

اچھی نیند لینا نہ صرف آپ کی صحت کے لئے ضروری ہے بلکہ آپ کے گردے کے لئے بھی ضروری ہے۔ گردے کے ٹشوز رات کے وقت نئے بنتے ہیں اس لئے پرسکون نیند نہ لینے سے یہ آپ کے اعضاء کے لئے نقصان دہ ہے۔

گوشت کا زائد استعمال

پروٹین کا بہت زیادہ استعمال ،خاص کر سرخ گوشت آپ کے نظام انہظام پر بوجھ ڈالتا ہے جس سے گردے متاثر ہوتے ہیں۔زیادہ پروٹین کھانے کا مطلب ہے کہ آپ کے گردوں کو زیادہ کام کرنا پڑے گا اور بالآخر یہ ان کے فیل ہونے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ یا وقت کے ساتھ ان کے افعال متاثر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

الکوحل کا استعمال

الکوحل آپ کے جگر اور گردوں کے لئے زہرثابت ہو سکتا ہے اگر اس کا زیادہ استعمال کیا جائے۔

منرلز اور وٹامنز کی کمی

جس خوراک میں پھلوں اور تازہ سبزیوں کا زیادہ استعمال کیا جائے وہ خوراک آپ کے گردوں اور مجموعی صحت کے لئے مفید ہوتی ہے۔ اگر جسم میں منرلز اور وٹامنز کی کمی ہو جائے تو اس سے گردے کی پتھری اور گردے فیل ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ میگنیشئیم اور وٹامن بی 6 گردے میں پتھری کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

Gurdon Ko Mutasir Karne Wali Adat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gurdon Ko Mutasir Karne Wali Adat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gurdon Ko Mutasir Karne Wali Adat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2892 Views   |   09 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

گردوں کو متاثر کرنے والی تباہ کن عادات کون سی ہیں ؟ان سے بچنا کیوں ضروری ہے؟

گردوں کو متاثر کرنے والی تباہ کن عادات کون سی ہیں ؟ان سے بچنا کیوں ضروری ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گردوں کو متاثر کرنے والی تباہ کن عادات کون سی ہیں ؟ان سے بچنا کیوں ضروری ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔