زیرہ چبا کر کھانا زیادہ فائدے مند ہے یا پھر پانی کے ساتھ پھانکنا؟ زیرے کے فائدے اور استعمال کا صحیح طریقہ

کھانے میں جب تک زیرے کا بھگار نہ کیا جائے اس کا ذائقہ مزیدار ہوتا ہی نہیں ہے۔ خصوصاً وہ لوگ جو تیز مرچ مصالحے کھانا پسند کرتے ہیں ان کے کھانوں کا سب سے اہم جُز زیرے کا بھگار ہی ہوتا ہے۔ زیرہ ایک گرم مصالحہ ہی نہیں بلکہ کئی بیماریوں اور پریشانیوں کو ختم کرنے کا ایک بہترین حل ہے۔

زیرے کو اکثر لوگ پانی میں پکا کر چائے کی طرح استعمال کرتے ہیں تو کچھ ایک چمچ زیرے کو منہ میں رکھ کر نیم گرم پانی سے پھانک لیتے ہیں اور کچھ لوگ کا پاؤڈر پانی میں مکس کرکے پیتے ہیں۔ لیکن کچھ اس کو چبا کر کھاتے ہیں۔ آخر زیرے کا استعمال کس طرح زیادہ مفید ہے اور حکیم اس سے متعلق کیا بتاتے ہیں؟

بھارتی حکیم شری وشندر کے مطابق: زیرہ کا استعمال ہر طرح انسانی جسم کے لئے مفید ہے لیکن چبا کر کھانے سے اس کا رس براہِ راست منہ کے اندر جاتا ہے جو طبیعت کی بہتری کیلئے زیادہ مفید ہے۔ ہر کوئی اسے چبا کر کھانے میں آسانی محسوس نہیں کرتا یہی وجہ ہے کہ ہم انہیںا س کی چائے پینے یا پاؤڈر کا استعمال کرنے کا مشورہ دے دیتے ہیں لیکن یہ ذہن نشین کرلیں کہ اگر فوری یا جلدی نتائج حاصل کرنا آپ کا مقصد ہے تو زیرے کو چبا کر کھانا معمول بنالیں۔

زیرہ چبا کر کھانے کا بہترین وقت؟

زیرے کو چبا کر کھانے کا بہترین وقت نہارمنہ ہے یا کسی بھی کھانے سے قبل کیونکہ یہ ہاضمے میں بھی مدد دیتا ہے اور جسمانی وزن کو کم کرنے، کولیسٹرول کو نارمل رکھے اور اضافی فیٹس کو جسم سے خارج کرنے میں مدد دینے والا ایک بنیادی جز ہے۔

صبح کے وقت کیوں؟

صبح کے وقت چونکہ انسانی جسم ایک سکون کی حالت میں ہوتا ہے اور اس کے پیٹ میں کھانا گئے ہوئے 4 سے 7 گھنٹے یا اس سے زائد کا وقت ہوچکا ہوتا ہے جس وقفے میں زیرے کو کھا لینے سے پچھلا کھایا گیا کھانا معدے سے جلد باہر کا راستہ دیکھنے لگتا ہے یہی وجہ ہے کہ صبح کے وقت زیرہ فائدے مند ہے۔

زیرے کے فائدے:

٭ خواتین کی بڑھتی ہوئی بیماری پی سی اوز کا علاج کئی طریقے سے کیا جاتا ہے جس میں زیرے کا پانی ایسے ڈیڈورنٹ کا کام کرتا ہے جو ہارمونز کی خرابی کو دور کرتا ہے جس سے پی سی او کے مسئلے میں کمی آجاتی ہے۔
٭ معدے کی جلن اور سینے کی تیزابیت کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔
٭ وزن میں کمی اور کولیسٹرول لیول کم کرنے میں مفید ہے۔
٭ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے اور شوگر کے مریضوں کے لئے راحت بخش ہے۔
٭ نظامِ ہضم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
٭ قبض، ڈائریا اور قے کی شکایت میں زیرہ کارآمد ٹانک ہے۔
٭ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں زیرہ مفید ہے۔ بشرطیکہ زیرے کو ایک چٹکی یا آدھے چمچ سے زیادہ استعمال نہ کیا جائے۔
٭ اگر آپ جلد بوڑھا نہیں ہونا چاہتے تو روزانہ ایک چٹکی زیرہ استعمال کریں یا تو رات کے وقت ایک چٹکی زیرے کو گلاس پانی میں بھگو دیں صبح نہارمنہ پانی پی لیں زیرہ پھینک دیں اس سے جلد بُڑھاپے کے اثرات رونما نہیں ہوں گے کیونکہ اس میں وٹامن ای پایا جاتا ہے جو اینٹی ایجنگ اثرات کی روک تھام کرتا ہے۔

Zeera Ke Chand Heran Kun Fayde

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Zeera Ke Chand Heran Kun Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zeera Ke Chand Heran Kun Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2168 Views   |   16 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

زیرہ چبا کر کھانا زیادہ فائدے مند ہے یا پھر پانی کے ساتھ پھانکنا؟ زیرے کے فائدے اور استعمال کا صحیح طریقہ

زیرہ چبا کر کھانا زیادہ فائدے مند ہے یا پھر پانی کے ساتھ پھانکنا؟ زیرے کے فائدے اور استعمال کا صحیح طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ زیرہ چبا کر کھانا زیادہ فائدے مند ہے یا پھر پانی کے ساتھ پھانکنا؟ زیرے کے فائدے اور استعمال کا صحیح طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔