کم عمر نظر آنے کے لئےکیا چیزاستعمال کریں؟ وہ کون سے تیل ہیں جو مختلف امراض کی شفاء بھی ہیں اورروزمرہ زندگی میں ان کا استعمال آپ کی صحت کا ضامن بن سکتا ہے۔

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ مناسب مقدار میں صحیح تیل اورچکنائی کا انتخاب آپ کےجسم پرعمر کےاثرات کو کم کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ مطالعے سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ہماری غذا میں ضروری چکنائی یا اچھی چکنائی کی کیا اہمیت ہے،اور یہ ہمارے جسمانی نظام کو درست رکھنے کے لئے کتنی ضروری ہے۔ اپنی جسمانی کیفیات اور مزاج کے مطابق اپنے لیے تیل کا انتخاب کرنا بے حد ضروری ہے ۔ یہاں ہم پانچ ایسے تیل بتا رہے ہیں جو کہ صحت کے لئےفائدہ مند اور باعث شفا ہیں۔

زیتون کا تیل:۔

زیتون کا تیل ایک مکمل اور بہترین غذا ہے۔زیتون اور اس کے تیل کا استعمال سنت ہے۔ اس سے دل کی بیماری کا خدشہ بھی کم ہو جاتا ہے،اور یہ دل کی شریانوں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے ۔خون کے بہاو کو تیز کرتا ہےاوراعصابی نظام کو بھی فعال کرتا ہے۔روغنِ زیتون سب سے زیادہ پیٹ کے امراض کے لئے مفید اور شافی ہوتا ہے،روغنِ زیتون کو دمہ کے مرض سے بچنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کیلئے شہد اور زیتون کے تیل کو برابر وزن کے ساتھ گرم پانی میں ملا کر پیناچاہیے۔ زیتون کا تیل پسینہ خارج کرنے کا موجب بنتا ہے۔جسمانی اعضا کو قوت اور توانائی بخشتا ہے۔

ناریل کا تیل:۔

یہ ان لوگوں کے لئے بھی بہترین ہے جو کہ اپنے وزن کو کم یاایک حد میں رکھنا چاہتے ہیں۔ ناریل کے تیل میں موجود فیٹی ایسڈ جسم کے نظامِ انہظام کو بھی تیز کر دیتا ہے۔ دوسری چکنائیوں کے مقابلے میں یہ لوگوں کی توانائی میں بھی خاطر خواہ اضافہ کرتا ہے۔ یہ اعصابی نظام کی بھی درستگی کرتا ہے اور خاص کر جلد کے مسائل میں بھی بہت فائدے مند ہے۔ یہ زخم اور اس کے نشانات مندمل کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

السی کا تیل:۔

اس تیل میں بھی اومیگا 3فیٹی ایسڈکےاجزاء موجود ہوتے ہیں اور اس کو مناسب مقدار میں استعمال کرنے سے دل کی شریانوں کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ آنتوں کے کینسر سے بھی بچنے میں مدد دیتا ہے۔

کدوکےبیج کا تیل:۔

یہ مرد اور عورت دونوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے ریسرچ سے یہ پتہ چلا ہے کہ یہ خاص طور پر غدودی صحت کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس میں زنک بڑی مقدار میں موجود ہے،اور خواتین میں سن یاس(مینو پاز) کے دنوں میں مدد کرتا ہےاس کےعلاوہ بلڈ پریشرکم کرتا ہے،سردرد،اور دوسرے مینوپازل علامات میں بھی فائدہ مند ہے۔

اومیگا 3مچھلی کا تیل:۔

یہ چکنائیوں میں سب سے بہترین چکنائی ہے۔ یہ تیل مچھلی سے حاصل کیا جاتا ہے، یہ بات تمام ریسرچزسے ثابت ہو چکی ہے کہ یہ دل اور دماغ کی صحت کے لئے بہترین ہے اس کے علاوہ یہ اعصابی نظام کو بھی متحرک کرتا ہے۔

Kam Umer Nazar Ane Ke Liye Kia Istemal Krain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kam Umer Nazar Ane Ke Liye Kia Istemal Krain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kam Umer Nazar Ane Ke Liye Kia Istemal Krain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4777 Views   |   09 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

کم عمر نظر آنے کے لئےکیا چیزاستعمال کریں؟ وہ کون سے تیل ہیں جو مختلف امراض کی شفاء بھی ہیں اورروزمرہ زندگی میں ان کا استعمال آپ کی صحت کا ضامن بن سکتا ہے۔

کم عمر نظر آنے کے لئےکیا چیزاستعمال کریں؟ وہ کون سے تیل ہیں جو مختلف امراض کی شفاء بھی ہیں اورروزمرہ زندگی میں ان کا استعمال آپ کی صحت کا ضامن بن سکتا ہے۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کم عمر نظر آنے کے لئےکیا چیزاستعمال کریں؟ وہ کون سے تیل ہیں جو مختلف امراض کی شفاء بھی ہیں اورروزمرہ زندگی میں ان کا استعمال آپ کی صحت کا ضامن بن سکتا ہے۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔