ایسا لگا جیسے روح پرواز کرگئی لیکن ۔۔ مسجد نبویؐ میں پاکستانی کو دل کا دورہ، معجزاتی طور پر دھڑکن اچانک بحال، واقعہ کیا پیش آیا؟

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، یہ جملا کئی مرتبہ آنکھوں کے سامنے سچ ہوتے دیکھا گیا ہے۔ سعودی عرب میں ایک پاکستانی زائر عمرہ کرنے گیا تو اچانک مسجدِ نبوی ﷺ میں اس کی طبیعت خراب ہوئی اور حرکتَ قلب بند ہوگئی، گھر والے پریشانی کے عالم میں سجدہ ریز ہوگئے، وہیں فوری طبی امداد دینے والے عملے نے بھی بھرپور کوششیں کی اس شخص کی جان بچانے کی۔ معجزاتی طور پر اس کا دل 10 منٹ بعد دوبارہ کام کرنے لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ میں ریسکیو اور ریپڈ انٹروینشن ٹیم کے عملے کو اطلاع ملی کہ مسجد نبوی کے صحن میں ایک 70 سالہ زائر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ بے ہوش مریض کے لیے فوری طور پر ایمبولینس سروس فراہم کی گئی۔ مریض کارڈیک اریسٹ اور ریسپائریٹری اریسٹ کا شکار تھا۔

ان کو 10 منٹ سے زیادہ بجلی کے جھٹکوں کے ساتھ ساتھ اس وقت تک سی P.R دیا گیا جب تک کہ دل کی دھڑکن واپس نہ آگئی۔ مریض کو ہوش آنے کے بعد مزید علاج کے لیے الصافیہ سنٹر منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی۔

عملے کے ایک شخص العمر بن عمرو فیاض کا کہنا ہے کہ ایسا معجزہ ہم نے کئی مرتبہ دیکھا ہے کہ مسجدِ نبوی ﷺ میں اکثر لوگ جن کا دل کام کرنا بند کر جاتا ہے وہ دوبارہ زندگی کو لوٹ جاتے ہیں۔ ہم خود یہ کرشمہ دیکھ کر حیران ہو جاتے ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل 2019 میں یمنی حاجی کو دل کا دورہ پڑا تھا اور 120 منٹ کے اندر طبی امداد فراہم کرکے ان کی جان بچا لی گئی۔

Aisa Laga Rooh Parwaz Kr Gaye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Aisa Laga Rooh Parwaz Kr Gaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aisa Laga Rooh Parwaz Kr Gaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   1990 Views   |   11 Mar 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ایسا لگا جیسے روح پرواز کرگئی لیکن ۔۔ مسجد نبویؐ میں پاکستانی کو دل کا دورہ، معجزاتی طور پر دھڑکن اچانک بحال، واقعہ کیا پیش آیا؟

ایسا لگا جیسے روح پرواز کرگئی لیکن ۔۔ مسجد نبویؐ میں پاکستانی کو دل کا دورہ، معجزاتی طور پر دھڑکن اچانک بحال، واقعہ کیا پیش آیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایسا لگا جیسے روح پرواز کرگئی لیکن ۔۔ مسجد نبویؐ میں پاکستانی کو دل کا دورہ، معجزاتی طور پر دھڑکن اچانک بحال، واقعہ کیا پیش آیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔